ایم سی بی بینک کو17182ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع
30 ستمبرتک مارک اپ انکم میں 7 فیصد کمی،غیرسودی آمدن23 فیصد بڑھ گئی۔
بینک کے مجموعی اثاثہ جات 746.525 ارب، خالص سرمایہ کاری 3.002 ارب بڑھ کر 405.071 ارب اور مجموعی ایڈوانسز 245.257 ارب روپے رہے۔ فوٹو: فائل
ایم سی بی بینک نے 30 ستمبر2013 تک 25.748 ارب روپے مالیت کا قبل از ٹیکس اور 17.182ارب روپے مالیت کا بعداز ٹیکس منافع حاصل کیا ہے۔
جوگزشتہ برس ستمبر 2012 سے بالترتیب2 اور4 فیصد زیادہ ہے۔ میاں محمد منشا کی صدارت میں ایم سی بی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں زیرتبصرہ مدت تک کے حسابات کی منظوری دی گئی، گزشتہ برس کے مقابلے میں مجموعی مارک اپ آمدن میں 7 فیصد کمی واقع ہوئی جسے سی اے ایس اے کی بنیاد پر فنڈ کی کم لاگت سے برابر کیا گیا، بینک نے غیر سودی آمدن بڑھانے پر توجہ رکھی۔
جس میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 23 فیصد اضافہ ہوا، اخراجات میں 1فیصد کا معمولی اضافہ ہوا، بینک کے مجموعی اثاثہ جات 746.525 ارب، خالص سرمایہ کاری 3.002 ارب بڑھ کر 405.071 ارب اور مجموعی ایڈوانسز 245.257 ارب روپے رہے۔