عالمگیر ٹورنٹو میں محسن شوکت کے ساتھ پرفارم کرتے آبدیدہ ہوگئے
کئی برس قبل شوکت علی ،آج ان کے بیٹے کے ساتھ پرفارم کررہا ہوں،عالمگیر
عالمگیر نے اپنے مخصوص انداز میں پرفارمنس شروع کی اوراس موقع پرمحسن شوکت نے بھی ان کا بھرپورساتھ دیا۔فوٹو: فائل
KARACHI:
کینیڈا کے شہرٹورنٹو میں ہونیوالے میوزک پروگرام کے دوران معروف گلوکار عالمگیر پاکستان کے معروف گلوکارشوکت علی کے صاحبزادے گلوکارمحسن شوکت کے ساتھ پرفارم کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
گزشتہ روز ریڈیو پاکستان ٹورنٹوکی جانب سے میوزک پروگرام کا انعقاد کیا گیاتھا۔ اس موقع پرپاکستانی ہائی کمشنر سمیت پاکستانی اوربھارتی کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تین گھنٹے تک جاری رہنے والے پروگرام میں محسن شوکت نے اپنے اوروالد کے گائے مقبول گیت سنائے جس پرشرکاء جھومتے رہے۔ اس دوران عالمگیربھی اسٹیج پرپرفارم کرنے کے لیے پہنچے توان کا بھرپوراندازسے استقبال کیاگیا۔ عالمگیر نے اپنے مخصوص انداز میں پرفارمنس شروع کی اوراس موقع پرمحسن شوکت نے بھی ان کا بھرپورساتھ دیا۔
اپنی پرفارمنس کے دوران عالمگیر آبدیدہ ہوگئے کہ کئی برس قبل میں نے اسی طرح گلوکارشوکت علی کے ساتھ پرفارم کیا تھا اورآج میں ان کے بیٹے کے ساتھ پرفارم کررہا ہوں۔ یہ خوشی کے آنسوہیں اورمجھے محسن شوکت کے ساتھ پرفارم کرکے بہت اچھا لگ رہا ہے۔ اس حوالے سے محسن شوکت نے ٹورنٹوسے فون پر ''نمائندہ ایکسپریس'' کوبتایاکہ شو بہت کامیاب رہا۔ عالمگیر جیسے لیجنڈ فنکارکے ساتھ پرفارم کرنا میرے لیے کسی ایوارڈ اور اعزاز سے کم نہ تھا۔ وہ آج بھی بہت اچھا گاتے ہیں اور انھوںنے میری خوب حوصلہ افزائی بھی کی۔ جہاں تک شو کی بات ہے توشرکاء ہماری پرفارمنس پرجھوم رہے تھے اوریہ سماں دیدنی تھا۔