صرف کھانا پکانے کیلیے گیس دینے پر غور کررہے ہیں وزیر پٹرولیم

سردیوں میں گیس کی مانگ بڑھ جاتی ہے، سی این جی سیکٹر کو کسی صورت گیس نہیں دے سکتے،شاہد خاقان عباسی

اندرون ملک گیس کی قیمتیں بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔وزیرپیٹرولیم۔ فوٹو؛فائل

KARACHI:
وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سردیوں میں گیس کی مانگ بڑھنے اور رسد کم ہونے کی وجہ سے گھریلو صارفین کو صرف کھانا پکانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی پر غور کررہے ہیں۔

ایران سے آنے والی گیس مقامی گیس سے 150 فیصد مہنگی جبکہ ایل این جی سے 20 فیصد سستی پڑے گی' ٹیرف کے دوبارہ تعین کیلیے ایرانی حکومت سے بات کریں گے' ایرانی سفارتخانے کو دورہ ایران کی درخواست بھجوائی تھی' اندرون ملک گیس کی قیمتیں بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔




پارلیمنٹ ہائوس میں قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم نے کہا کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کی مانگ کئی گنا بڑھ جاتی ہے جبکہ سسٹم میں گیس ہی موجود نہیں لہٰذا سپلائی میں کمی پر قابو پانے کیلیے سرما کے دوران گھریلو صارفین کو صرف کھانا پکانے کے اوقات میں گیس فراہم کرنے کی تجویز پر غور کررہے ہیں۔
Load Next Story