ڈنگی بھگائو جان بچائو مہم میں تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے
مہم بلدیہ عظمیٰ اور پانچوں ضلعی میونسپل کارپوریشنز مل کر چلائیںگی،محمد حسین سید۔
مہم بلدیہ عظمیٰ اور پانچوں ضلعی میونسپل کارپوریشنز مل کر چلائیںگی،محمد حسین سید۔ فوٹو: فائل
HYDERABAD:
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے کہا ہے کہ ''ڈنگی بھگائو جان بچائو'' کی مہم تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے چلائی جائیگی، یہ بات انھوں نے ڈنگی کے سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں چلائی جانے والی مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئی کہی۔
پانچوں ضلعی میونسپل کارپوریشنز کے ایڈمنسٹریٹرز، میونسپل کمشنرز، ہیلتھ آفیسرز، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز ڈاکٹر شوکت زمان، فوکل پرسن برائے ڈنگی کنٹرول پروگرام نعمان ارشد اور دیگر افسران نے شرکت کی، انھوں نے کہا کہ مسائل کچھ بھی ہوں مشکلات جتنی بھی ہوں شہریوں کو حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، انھوں نے کہا کہ صرف اور صرف ایک نکاتی ایجنڈا ڈنگی بھگائو جان بچائو پر ہی کام کرنا ہوگا تاکہ شہریوں کو اس موذی اور جان لیوا مرض سے بچایا جاسکے، انھو ںنے کہا کہ اسپرے مہم بلدیہ عظمیٰ کراچی اور پانچوں ضلعی میونسپل کارپوریشنز مل کر چلائیں گی۔
اس سلسلے میں ایک مربوط لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں اسپرے مہم جاری ہے، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز ڈاکٹر شوکت زمان نے اجلاس کو بتایا کہ آج آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع اخبارات اور الیکٹرانک چینلز کے دفاتر،سٹی کورٹس، ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کی بلڈنگز اور پریس کلب، مختلف علاقوں سمیت پی ٹی وی سینٹر کے تمام دفاتر اسٹوڈیوز اور بلڈنگ کے اطراف خصوصی اسپرے کیا گیا، انھوں نے بتایا کہ اتوار کو ضلع سائوتھ کے شاپنگ سینٹر، مارکیٹوں اور بازاروں میں اسپرے کیا جائیگا کیونکہ ان مارکیٹس میں شہری بڑی تعداد میں آتے ہیں اس لیے وہاں ڈنگی وائرس کے پھیلنے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو شہر کے فائیو اسٹار ہوٹلز، فارم ہائوسز اور کلبوں میں واقع سوئمنگ پولز بند کردیے جائینگے کیونکہ یہ ڈنگی وائرس کے پھیلنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہوتے ہیں، انھوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام پارکوں اور شاہراہوں پر لگے ہوئے پودوں میں پانی دینے میں سخت احتیاط سے کام لیا جائے۔