حکمرانوں نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاعلی اکبر
ن لیگ آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔
ن لیگ آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی
مسلم لیگ (ن) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکمراں ناکامیوں کے پانچ سال پورے کرنے کی کوشش میں پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں، ملک بھر میں بدامنی اور لاقانونیت کا راج ہے لیکن حکمرانوں کو نیند میں بھی میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کا خوف ستاتا رہتا ہے، عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام کاسہ لیسوں کا ٹولہ عوام سے ووٹ دینے کا انتقام لے رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف سندھ کے عوام کے دلوں پر راج کررہے ہیں جس کا اظہار آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کی صورت نظر آئے گا، مسلم لیگ (ن) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر پارٹی نے سندھ حکومت کے وزرا اور مشیروں کے مسلم لیگ(ن) کی قیادت کیخلاف بیانات کا جائزہ لے کر اپنے رد عمل میں کہا کہ حکومتی کارکردگی لاقانونیت، اقربا پروری اور کرپشن کے کارناموں کے سوا کچھ بھی نہیں، معیشت تباہ ہوچکی ہے ،مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں ملک بھر میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے میاں نواز شریف کی قیادت میں حکومت بنائے گی۔