’’کایا‘‘ کا کردار کرکے بھارت کی پہلی سپر خاتون بن گئی ہوں کنگنا رناوت
کرش 3 میں اپنے رول پر بہت محنت کی ہے ، پرفارمنس سے بہت خوش ہوں ، امید ہے شائقین کوفلم میں میری کارکردگی پسند آئے گی
کرداروں کو کبھی دہرانے کی کوشش نہیں کی،’’ رجو‘‘ اور ’’ریوالور رانی‘‘ میں مختلف کرداروں میں نظر آؤں گی ،اداکارہ کی گفتگو۔ فوٹو: فائل
اداکارہ کنگنا راناوات نے کہا ہے کہ میں بھارت کی پہلی سپر خاتون ہوں فلم ''کرش تھری'' میں ''کایا''کا کردار کو کرنے سے میں بھارت کی پہلی سپر وویمن بن گئی ہوں اور میری خوش قسمتی ہے کہ مجھ سے پہلے بھارتی سینما کی تاریخ میں کوئی دوسری سپر وویمن نہیں ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران بھارتی اداکارہ کنگنا راناوت نے کہا کہ راکیش روشن کی ہدایتکاری میں تیار ہونے والی فلم ''کرش تھری '' میں میرا کردار انتہائی چیلنجنگ ہے۔''کایا'' کاکردار کرنے کے لیے میں نے بہت محنت کی ہے یہ میرے کیرئیر میں سب سے اہم کردار ہے میں فلم میں اپنی پرفارمنس سے بہت خوش ہوں یہ جانتے ہوئے بھی کہ میرے ساتھ فلم ''کائٹ '' کے ساتھ جو کچھ ہواتھا میرے لیے اس فلم میں کام کرنا انتہائی مشکل تھا۔میں اپنی پرفارمنس پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرنا چاہتی تھی۔اور میں نے راکیش روشن جی سے بھی کہا تھا کہ میں اس فلم میں کام نہیں کرنا چاہتی مگر انھوںنے مجھے یقین دہانی کرائی تھی کہ فلم ایسی ہی ہوگی جیسی کہ میں چاہتی ہوں جس کا نتیجہ آج سامنے ہے کہ میں اتنی زیادہ خوش ہوں کہ اسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی ۔کنگنا نے کہا کہ فلم میں ''کایا'' کا رول میرے کیرئیر میں سب سے اہم کردار ہے ۔اس کردار کو کرنے سے میں بھارت کی پہلی سپر وویمن بن گئی ہوں اور میری خوش قسمتی ہے کہ مجھ سے پہلے بھارتی سیمنا کی تاریخ میں کوئی دوسری سپر وویمن نہیں ہے ۔
اس کردارکردار پر میری پرفارمنس کو آئندہ سو سال تک یاد رکھا جائے گااداکارہ نے کہا کہ ''کایا'' کے کردار میں میں نے بہترین کام کیا ہے مجھے امید ہے کہ لوگ اسے پسند کریں گیایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس فلم میں سپروویمن کا کردار میرے لیے بہت چیلنجنگ تھا۔مجھے کئی طرح کے خطرناک سین عکس بند کروانا تھے جن میں تاروںوغیرہ کابھی استعمال تھا ۔خوش قسمتی سے جب میں 16یا 17برس کی تھی تو میں نے فٹنس کی تربیت حاصل کی تھی اس کا فائدہ اس فلم کی شوٹنگز کے دوران ہوا اور میں نے بہتر نتائج دیے۔واضح رہے کہ راکیش روشن کی اس فلم میں ان کے بیٹے ہرتیک روشن سپر ہیرو کا کردار ادا کیا ہے اور وہ اس فلم میں ڈبل رول میں نظر آرہے ہیں ۔اس سے قبل اس فلم مے دو حصے کوئی مل گیا اور کرش باکس آفس پر کامیاب رہے فلم کی کہانی روہت ملہوترا نے تحریر کی ہے جب کہ پریانکا چوپڑا، ریکھا، وویک اوبرائے عارف زکریا ،ثریاچوہان ،ارچنا پران سنگھ اور سمیر علی خان نے اہم کردار اداکیے ہیں جب کہ راکھی ساونت پر عکس بند کیا جانے والا ایک گانابھی اس فلم کا حصہ ہے ۔
فلم کے ہدایتکا راور پروڈیوسر راکیش روشن کے مطابق اس فلم کو یکم نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنے کرداروں کو کبھی دہرانے کی کوشش نہیں کی ۔فلم ڈرٹی پکچرز میں میری بہترین پرفارمنس کے بعد مجھے تنوویڈز منو میں کام کی پیشکش یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی اور میری پرفارمنس کو سراہا گیا اداکارہ نے بتایاکہ فلم '' رجو'' اور فلم ''ریوالور رانی'' میں میں ایسے کردار ادا کررہی ہوں جو میں نے اس سے پہلے نہیں کیے فلم ''ریوالور رانی'' میں یں اس میں ایک ڈاکوکے روپ میں سامنے آرہی ہوں جب کہ میری اگلی فلم ''قوئن''(Queen) میں بھی میرا کردا انتہائی چیلنجنگ ہے ۔واضح رہے کہ 20مارچ 1987کو پیدا ہونے والی اداکارہ فلمی کیرئیر کا آغاز 2006 میں فلم ''گینگسٹر''سے کیا۔ اداکارہ نے اپنی پہلی فلم میں عمدہ پرفارمنس سے دھوم مچادی اس پر کنگنا نے بہترین اداکارہ کا فلم فیئر اور نیشنل فلم ایوارڈ جیت لیا۔
اداکارہ ہماچل پردیش کے ضلع منڈی کے علاقے بھمبالہ میں ایک اسکول ٹیچر کے گھر پیدا ہوئیں، ابتدائی تعلیم اسی علاقے میں حاصل کی ،کالج پہنچ کر کنگنا دہلی چلی گئیں، جہاں انھوں نے تعلیم کے ساتھ ماڈلنگ شروع کردی، اداکارہ نے ایلیٹ ماڈلنگ ایجنسی جوائن کرلی۔ 2003 میں ماڈلنگ کے ساتھ دہلی میں ہی تھیٹر پر اداکاری کا بھی آغاز کردیا ۔اس عرصے میں انھوں نے اسمتا تھٹر گروپ کے ساتھ ملکر کئی ڈراموں میں پرفارم کیا ۔اداکارہ نے 2004میں پہلی مرتبہ کیمرے کے سامنے چہرہ نمائی کی۔ اس کے بعد اداکارہ ممبئی چلی گئیں جہاں ہدایت کار انوراگ باسو نے انھیں کام کرنے کی پیشکش کی ۔کنگنا نے انوراگ کی اس پیشکش کو قبول کرتے ہوئے کیرئیر کی پہلی فلم ''گینگسٹر ''میں کام کرکے شائقین فلم کے دل جیت لیے ۔یہ فلم 2006میں ریلیز ہوئی اور دو قومی ایوارڈز کنگنا کے حصے میں آئے ۔اسی سال اداکارہ نے فلم ''وہ لمحے ''میں ثنا کا کردار نبھایا ۔
2007کے دوران انھوں نے دو فلموں میں پرفارم کیا ان میں فلم ''شاکالکا بوم بوم''اور ''لائف ان اے میٹرو''شامل ہے۔ 2008میں انھوں نے تامل فلم ''دھوم دھوم ''میں فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،اسی برس پریانکا کے ساتھ فلم ''فیشن ''میں جلوے دکھائے اور اس فلم پر بھی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیابی ہوئی ۔اس فلم کے لیے انھیں بہترین معاون اداکارہ کا نیشنل فلم ایوارڈ اور فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا ۔2009میں اداکارہ کی فلم ''راز''ریلیز ہوئی ۔پھر فلم ''وعدہ رہا میں مختصر کردار نبھایا مگر عمدہ پرفارمنس دی ۔اسی سال فلم ''اک نرنجن ''میں جلوہ گرہوئیں۔ 2010میں کنگنا رناوت کی 4فلمیں ریلیز ہوئیں ان میں ''کائٹس''،''ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی ''،''ناک آئوٹ''اور ''نو پرابلم ''شامل ہیں۔2011میں فلم ''تنیو ویڈز مینو''، ''گیم''، ''ریڈی''، ''ڈبل دھمال''، ''راسکلز''اور ''ملیں نہ ملیں ہم ''شامل ہیں ۔2012میں کنگنا رناوت کی فلم ''تیز '' میں جلوہ گرہوئیں۔ سال رواں کے دوران اداکارہ کی فلم شوٹ ایٹ ونڈالہ سینما گھروں کی زینت بنی اس فلم میں کنگنا نے انیل کپور اور جان ابراہم کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی ۔ بالی وڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی پرفارمنس نے شائقین کو متاثر کیا ہے۔ نئے کرداروں کو خوبی سے نبھانے کا سلیقہ جانتی ہیں ۔ان کی آنے والی فلموں سے بجا طور پر مثبت توقعات وابستہ کی جاسکتی ہیں ۔