باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی خودکش حملہ آور ہلاک
بروقت اطلاع پر فورسز نے علاقے کو فوری گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
حملہ آور مبینہ طور پر خار شہر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ فوٹو:فائل
باجوڑ کے علاقہ شنڈئی موڑ میں حساس ادارے کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ہلاک کردیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق باجوڑ کے علاقہ شنڈئی موڑ میں حملہ آور مبینہ طور پر خار شہر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ بروقت اطلاع پر فورسز نے علاقے کو فوری گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا اور خودکش حملہ آور کو ہلاک کردیا۔