عدالت نے 40 بھارتی ماہی گیروں کو جیل بھیج دیا
میری ٹائم سیکیورٹی حکام نے ملزمان کو پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہوکر مچھلیوں کا شکار کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
عدالت نے تمام ملزمان کو جیل بھیج دیا۔ فوٹو : آن لائن
جوڈیشل مجسٹریٹ غربی عزیز اللہ کھوسو نے پاکستانی سمندری حدود میں مچھلیوں کا غیرقانونی شکار کرنے کے الزام میں گرفتار 40بھارتی ماہی گیروں کو 14یوم کیلیے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے تفتیشی افسر سے7نومبر تک مقدمہ کا چالان طلب کرلیا ۔
جمعہ کو تفتیشی افسر نے ملزمان پر دیوا ، لاکھو، کالو،پرکاش ، لال جی ، رمیش ، ایشور کمار سمیت 40 بھارتی ماہی گیروں کو عدالت میں پیش کیا اور آگاہ کیا کہ میری ٹائم سیکیورٹی حکام نے ملزمان کو پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہوکر مچھلیوں کا شکار کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا لہٰذا استدعا ہے کہ ملزمان کو جیل بھیجا جا ئے، عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو جیل بھیج دیا، سینئرسول واسسٹنٹ سیشن جج شرقی ثروت سلطانہ نے ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث ملزم دانش کو جرم ثابت ہونے پر6 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا ، جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید 2 ماہ قید بھگتنا ہوگی ۔ ملزم ضمانت پر رہا تھا۔ جمعہ کو فیصلے کے وقت وہ کمرہ عدالت میں موجود تھا، فاضل عدالت نے استغا ثہ کا الزام ثابت ہوجانے کے بعد ملزم کی ضمانت منسوخ کردی ، جس کے نتیجے میں پولیس نے ملزم کو فوری گرفتار کرلیا اور ہتھکڑیاں لگا کر جیل بھجوادیا، استغاثہ کے مطابق ملزم نے اپنے ایک مفرور ساتھی احمد کے ہمراہ 29مارچ کو کھوکھرا پار تھانے کی حدود میں مدعی مقدمہ محمد شفیع کے گھر میں داخل ہوکرگھر میں موجود زیورات اور رقم لوٹ لی تھی ، بعدازاں کھوکھرا پا ر پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے 30مئی کو ملزم کو گرفتار کیا تھا۔