ثنا اپنے خاوند اور بیٹے کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے سنگاپور روانہ

مختصر قیام کے دوران اپنی سیریل کے لیے لوکیشنزبھی دیکھیں گے،اداکارہ کی گفتگو

گزشتہ چند ماہ کے دوران بہت سے پراجیکٹس کومکمل کیا اپنی فیملی کو وقت نہیں دے پائی۔ فوٹو: فائل

معروف اداکارہ ثنا اپنے خاوند اور بیٹے کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے سنگاپور روانہ ہو گئیں۔

جہاں قیام کے دوران وہ سنگاپور کے خوبصورت مقامات کی سیر کرینگی وہیں بطور پروڈیوسر اپنی ذاتی پروڈکشن کے لیے لوکیشنز بھی فائنل کرینگی۔ ثنا نے فون پرگفتگوکرتے ہوئے ''نمائندہ ایکسپریس'' کوبتایا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران بہت سے پراجیکٹس کومکمل کیا اوراس دوران شیڈول اتنا مصروف رہا کہ میں اپنی فیملی کو وقت نہیں دے پائی۔




اسی لیے جونہی ڈراموں، پروگراموں اورماڈلنگ کے پراجیکٹس میں تھوڑا سا وقفہ آیا ہے تومیںفوری سیروتفریح کے لیے سنگار پور آگئی ہوں۔ یہاں پرخوبصورت مقامات ہیں ۔ خاص طورپرمیرے بیٹے کو پلے لینڈ جیسے مقامات بہت پسند آئے ہیں۔ ہم یہاں مختصر قیام کے دوران اپنی سیریل کے لیے لوکیشنز بھی دیکھیں گے تاکہ جب ہم اپنا پراجیکٹ شروع کریں تواس کے لیے ہمیں دقت کاسامنا نہ کرنا پڑے۔
Load Next Story