دوسرے ٹیسٹ میں سنچری کیوں نہیں بنائی صحافی کے سوال پر تمیم برس پڑے

تیزکھیلوں تو آپ لوگ کہو گے جارحانہ انداز اپنایا ہوا ، احتیاط سے کھیلنے پر سلو بیٹنگ کا طعنہ دینے سے بھی نہیں چوکتے

مجھے میرا قدرتی کھیل پیش کرنے دیں اور غیرضروری طور پر ایسے سوالات نہ کریں،بنگلہ دیشی بیٹسمین ۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں تمیم اقبال پہلی اننگز میں95 اور دوسری میں 70رنز پر آؤٹ ہوگئے۔


میچ کے اختتام پر میڈیا کانفرنس میں صحافی کے سنچری نہ بنانے کے سوال پر وہ صبر کا دامن ہاتھ سے چھوڑ بیٹھے، انھوں نے میڈیا کو لتاڑتے ہوئے کہا کہ اگر میں تیزکھیلوں تو آپ لوگ کہو گے جارحانہ انداز اپنایا ہوا جبکہ احتیاط سے کھیلنے پر سلو بیٹنگ کا طعنہ دینے سے بھی نہیں چوکتے، آپ مجھے میرا قدرتی کھیل پیش کرنے دیں اور غیرضروری طور پر ایسے سوالات نہ کریں ،انھوں نے کہا کہ کرکٹ ذہنی گیم بھی ہے اور اس طرح کے سوالات مجھ پر دبائو بڑھادیتے ہیں، کبھی میں سوچتا ہوں کہ خدا کا شکر ہے سہواگ بنگلہ دیش میں پیدا نہیں ہوا کیونکہ اگر وہ یہاں ہوتا تو کرکٹ کھیلنا ہی بھول جاتا، میڈیا کرکٹ کا حصہ ہے لیکن اسے کھیل کی دیگر باتوں پر بھی دھیان دینا چاہیے۔
Load Next Story