ویمن آن ویل مہم کا افتتاح 10 ہزارخواتین کو بائیک چلانے کی تربیت دی جائے گی
ٹریننگ ختم کرنے کے بعد بچیوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں حکومت کی جانب سے مدد فراہم کی جائے گی، مرتضیٰ وہاب
خواتین کو موٹرسائیکل چلانے کی تربیت دے کر انھیںخودمختار بنائیں گے، سلمان صوفی، تقریب کے اختتام پر بائیک ریلی نکالی گئی ۔ فوٹو : اسکرین گریب
سندھ کی خواتین کو بااعتماد بنانے کے لیے ویمن آن ویل مہم کا افتتاح کردیاگیا۔
مہم کے تحت سندھ بھر کی 10 ہزارخواتین کو موٹرسائیکل چلانے کی تربیت دینے کے ساتھ ساتھ انھیں ڈرائیونگ لائسنس فراہم کرنے میں بھی مدد فراہم کی جائے گی، تفصیلات کے مطابق فیریئر ہال میں فلاحی ادارے سلمان صوفی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام حکومت سندھ کے تعاون سے ویمن آن ویل مہم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔
جس کے مہمان خصوصی مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی مرتضیٰ وہاب، صوبائی وزیر ترقی نسواں شہلا رضا تھیں، تقریب میں سلمان صوفی فاؤنڈیشن کے سربراہ سلمان صوفی سمیت مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کی طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، سلمان صوفی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہم کا مقصد خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کی تربیت دے کر انھیں خود مختار بنانا ہے۔
خودمختاری ہر انسان کا بنیادی حق ہے جس سے ہمارے ملک میں خواتین کو محروم رکھا گیا ہے، مہم کے دوران سندھ بھر سے 10ہزار خواتین کو موٹرسائیکل چلانے کی تربیت دی جائیگی، تربیت کے ساتھ ساتھ لائسنس کے حصول میں بھی ان کی مدد کریں گے، پروگرام میں نہ صرف سیفٹی ٹریننگ دی جائیگی بلکہ اینٹی ہراسگی ٹریننگ بھی دی جائے گی، مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میری یہ کوشش ہوگی کہ تمام بچیوں کو مفت ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جائیں اور یہ سب حکومت سندھ کا بیٹیوں کے لیے ایک چھوٹا سا تحفہ ہوگا،شہلا رضا نے کہا کہ میں نے خود بھی رجسٹریشن کروائی ہے، سکھر اور نواب شاہ میں یہ پروگرام لے کر جارہے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر فریئرہال میں موٹرسائیکل ریلی بھی نکالی گئی جبکہ مرتضیٰ وہاب اور شہلا رضا نے موٹرسائیکل پر سفر بھی کیا، موٹرسائیکل چلانے کی خواہش مند لڑکیوں کا کہنا تھا کہ وہ خود مختار ہوکر اپنی فیملیز کی ہمت بڑھانا چاہتی ہیں اور محتاجی ختم کرنا چاہتی ہیں۔