بنگلہ دیش کے خلاف بھارتی مشن کلین سوئپ مکمل

کولکتہ میں اننگز اور46 رنز سے کامیابی سمیٹ لی، مشفیق الرحیم کے 74رنز بیکار

کولکتہ میں اننگز اور46 رنز سے کامیابی سمیٹ لی، مشفیق الرحیم کے 74رنز بیکار

بھارت نے کولکتہ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کا قصہ تمام کردیا۔


کوہلی الیون نے مہمان ٹیم کو اننگز اور 46 رنز سے مات دیکر سیریز میں 0-2 سے وائٹ واش کردیا،بنگلہ ٹیم تیسرے دن دوسری اننگز میں 195 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، بھارت نے ہوم گراؤنڈ پر لگاتار 12ویں ٹیسٹ سیریز جیت کر ریکارڈ قائم کردیا، بھارت نے پہلی بار ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں گلابی گیند کا سامنا کیا، ویرات کوہلی الیون نے لگاتار ساتواں ٹیسٹ جیت کرورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹاپ پوزیشن کو مزید مستحکم کرلیا۔

مشفیق الرحیم 74 رنز بناکر ٹاپ اسکورر بنے، 39 پر ریٹائرڈ ہرٹ ہونے والے محمود اللہ دوبارہ بیٹنگ کیلیے میدان میں نہیں آسکے، اختتامی تینوں وکٹیں بھارتی پیسر امیش یادیو نے حاصل کیں،الامین حسین 21 رنز بناکر مزاحمت پیش کرپائے، ایشانت نے 4 شکار کرکے میچ میں 9 وکٹیں اپنے نام کرلیں، انھیں میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا، یادیو نے بھی سیریز میں 12 شکار کیے، شامی نے 9 وکٹیں لیں، اس سے قبل بھارتی ٹیم نے جوابی اننگز 9 وکٹ 347 رنز بناکر ڈیکلیئرڈ کردی، بنگلہ ٹیم کو 241 کا خسارہ تھا، مہمان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 106رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
Load Next Story