ریلوے سمیت تمام بڑی کارپوریشنوں سے کرپشن ختم کرینگے چیئر مین نیب

وفاقی وزیرریلوے کی سربراہ نیب سے ملاقات،کرپشن کیسزکی تحقیقات جلدمکمل کرنے پراتفاق

ریلوے میں کرپشن کے زیرالتواکیسزکو جلدسے جلد نمٹایا جائے۔ قمرزمان فوٹو: فائل

چیئرمین نیب چوہدری قمرزمان نے کہاہے کہ نیب کاعزم ہے کہ ریلوے سمیت تمام بڑی کارپوریشنوں اورملک سے کرپشن کو جڑ سے ختم کیاجائے چیئرمین نیب نے ان خیالات کااظہارجمعے کو وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق سے ملاقات میں کیا۔

وفاقی وزیرنے چیئرمین نیب سے ملاقات میں کہاکہ ریلوے میں کرپشن کے زیرالتواکیسزکو جلدسے جلد نمٹایا جائے۔ اس پر چیئرمین نیب نے وفاقی وزیرکو یقین دہانی کرائی کہ ریلوے کے زیر التواکیسزکو جلدنمٹایا جائیگا۔ چیئرمین نے نیب افسران کو موقع پراحکام دیے کہ ریلوے کے زیر التوا کرپشن کیسزکی انوسٹی گیشن کو جلدمکمل اور خوردبرد کی گئی قومی دولت کو وصول کیاجائے۔ وفاقی وزیرکے ہمراہ سیکریٹری ریلوے سمیت دیگراعلیٰ افسران بھی تھے جبکہ چیرمین کی معاونت نیب کے افسران نے کی۔




چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب ریلوے سمیت تمام بڑی کارپوریشنوں کو مضبوط بنانے اوران سے کرپشن کے خاتمے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ انھوں نیوزیرریلوے سے کہاکہ ریلوے کے کیسز میں معاونت کے لیے ریلوے سے ایک فوکل پرسن مقرر کیا جائے جو نیب کو ریلوے کیطرف سے ضروری ریکارڈ کی بروقت فراہمی کو یقین بنائے۔ وزیریلوے نے اس سے اتفاق کیا۔ چیئرمین نیب اوروزیرریلوے نے کرپشن مقدمات کی تفتیش کو جلدمکمل کرنے کیلیے دونوں اداروںمیں باہمی تعاون قائم کرنے پربھی اتفاق کیا۔
Load Next Story