عالمگیر خان سبزیوں سے لدا ٹرک لے کر رنچھوڑ لائن پہنچ گئے
اسٹال پر ٹماٹر 135، آلو 27، پیاز 60 روپے اورسبزیاں سستی فروخت کی گئیں
سرکاری نرخ نامے پرعمل نہیں ہو رہا، ناجائز منافع خوری عروج پر ہے،ایم این اے
شہریوں کو سستے دام سبزیاں فراہم کرنے کے لیے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان بھی میدان میں آ گئے۔
رنچھوڑ لائن کی سبزی مارکیٹ میں سبزیوں سے لدا ٹرک لے کر پہنچ گئے اور شہریوں کو بازار سے نصف قیمت پر سبزیاں فراہم کیں، عالمگیر خان نے فکس اٹ کے کارکنوں کے ہمراہ رنچھوڑ لائن کی سبزی مارکیٹ میں انٹری دی تو مہنگائی کے مارے شہری ٹرک کے چاروں اطراف جمع ہوگئے اور موقع سے خوب فائدہ اٹھایا، شہریوں کو ٹماٹر135روپے کلو، آلو 27روپے کلو، مٹر 110روپے کلو، لوکی بیگن 60روپے کلو اور پیاز60روپے کلو فروخت کی گئی دھنیے کی گڈی کی قیمت 4 روپے اور پودینہ کی قیمت 10روپے وصول ، بند گوبھی80 روپے اور پھول گوبھی 90روپے فروخت کی اور پالک، توری، ٹینڈے ، پتوں والی پیاز بھی مارکیٹ سے کہیں کم قیمت پر فروخت کی گئیں۔
اس موقع پر عالمگیر خان نے کہا کہ کہ شہری انتظامیہ اور سندھ حکومت اشیائے خورونوش کو سرکاری قیمت پر فروخت کرانے میں بری طرح ناکام ہے اور شہر میں ناجائز منافع خوری کا بازار گرم ہے ،شہریوں کو مہنگائی کے دلدل میں پھنسادیا گیا ہے ایسے میں اپنی ذمے داری سمجھتے ہوئے سرکاری نرخ نامے کے مطابق سبزیاں فراہم کرنے کا مشن شروع کیا ہے،ہر اتوار کو ضلع جنوبی کے بازاروں میں سستے داموں سبزیاں فراہم کریں گے۔