ن لیگ کے بھی متحدہ سے رابطےچوہدری نثارکے دورہ نائن زیرو کاامکان

اسحاق ڈار کاگورنرکوفون،تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی،فاروق ستارکابھی چوہدری نثارسے رابطہ

ن لیگ(ن)کی قیادت ایم کیو ایم کو کراچی آپریشن پر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائے گی۔فوٹو:فائل

پیپلزپارٹی اورمتحدہ قومی موومنٹ میں اہم رابطوں کے بعدمسلم لیگ(ن)بھی ایم کیو ایم سے تعلق مربوط بنانے کیلیے سرگرام عمل ہوگئی۔

اہم ذرائع نے بتایاکہ وفاقی حکومت کے اہم وزیراور پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما سینیٹراسحاق ڈارنے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادسے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔رابطے میں سیاسی صورتحال ،پاکستان مسلم لیگ(ن)اورایم کیو ایم کے درمیان تعلقات،کراچی آپریشن پرایم کیو ایم کے تحفظات سمیت دیگرامورپرتفصیلی مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق سینیٹراسحاق ڈار نے کہا کہ وفاقی حکومت ایم کیوایم کی قیادت سے کراچی آپریشن پران کے تحفظات سمیت دیگرامور پر تفصیلی مشاورت کرے گی اور آئندہ چندروز میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکراچی آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق ان کا کہناتھا کہ وفاقی وزیر داخلہ اپنے دورہ کراچی میں ایم کیوایم کے وفدسے ملاقات بھی کریں گے ۔ایم کیوایم کے ذرائع نے اس رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاہے کہ مسلم لیگ(ن)کی قیادت کی جانب سے ایم کیو ایم کویقین دہانی کرائی گئی ہے کہ کراچی آپریشن پر ایم کیوایم کے تحفظات کو دور کیا جائے گا اورچوہدری نثارایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو آکر پارٹی قیادت سے ملاقات کریں گے ،ایم کیو ایم کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ کراچی آپریشن کی نگرانی کے لیے غیرجانبدارانہ مانیٹرنگ کمیٹی قائم کرنے کاجو وعدہ کیا گیاتھا اسے پورا کردیاجائے گا،پیپلزپارٹی کے بعد اب مسلم لیگ(ن)کے ایم کیوایم سے رابطوں کے بعدایم کیو ایم کی قیادت کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پرمشاورت کاسلسلہ جاری ہے اورجلداہم سیاسی فیصلے ہوں گے۔




وفاقی حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نوازشریف آج (ہفتہ کو)اسلام آباد میں وفاقی وزرااسحاق ڈار،چوہدری نثارسمیت اہم مسلم لیگی رہنماؤں سے کراچی میں امن وامان کی صورتحال اور ایم کیو ایم کے تحفظات کے حوالے سے مشاورت کریں گے اور وزیر اعظم سے مشاورت مکمل ہونے کے بعدوفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارآئندہ چند روز میں کراچی آئینگے۔

ایم کیو ایم کاوفد آئندہ ہفتے شیڈول طے ہوتے ہی وزیراعظم سے اسلام آبادمیں ملاقات کرے گا اورکراچی آپریشن پرتحفظات اور دیگر امورپرتبادلہ خیال کیاجائیگا۔دریں اثنامتحدہ قومی موومنٹ کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرڈاکٹرفاروق ستارنے جمعے کو وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارسے ٹیلی فون پررابطہ کیا،ایم کیو ایم کے ذرائع کاکہناہے کہ ڈاکٹرفاروق ستار نے وفاقی وزیر داخلہ کوکراچی آپریشن کے بعض اقدامات پرایم کیو ایم کے تحفظات اورپارٹی کارکنان کی بلاجوازگرفتاریوں سے آگاہ کیا، انھوں نے ایم کیوایم کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Load Next Story