اندرا گاندھی نے1976میں بھٹو کی اطلاع پر فوج کو سونے کی تلاش کا حکم دیا تھا بھارتی اخبار
بھٹوکو یہ معلومات حاصل ہوئی تھیں کہ جے پورمیں سونے کاایک بڑا ذخیرہ موجودہے
اندراگاندھی نے ستمبر تک ذوالفقارعلی بھٹوکے اس خط کاکوئی جواب نہ دیا ۔ فوٹو : فائل
بھارتی اخبارنے انکشاف کیاہے کہ سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی نے 1976میں اپنے پاکستانی ہم منصب کی اطلاع پراپنی فوج کوجے پورمیں موجودخفیہ سوناتلاش کرنے کاحکم دیاتھا۔
رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقارعلی بھٹوکو یہ معلومات حاصل ہوئی تھیں کہ جے پورمیں سونے کاایک بڑا ذخیرہ موجودہے جوکہ تقسیم برصغیر کے وقت جے پورکے شاہی خاندان کی ملکیت تھا۔ ذوالفقارعلی بھٹو نے 11اگست 1976کو یہ معلومات اندرا گاندھی کے ساتھ شیئر کیں اور انھیں اس حوالے سے ایک خط لکھ کر خفیہ دولت کے بارے میں آگاہ کیا۔
اندراگاندھی نے ستمبر تک ذوالفقارعلی بھٹوکے اس خط کاکوئی جواب نہ دیا تاہم انھوں نے معلومات کی روشنی میں فوج کی ایک یونٹ کوجے پور بھیجنے اورسونا تلاش کرنے کاحکم دیااور 3ماہ کے بعدذوالفقار علی بھٹوکو جوابی خط میں کہا کہ ان کادعویٰ حقائق پرمبنی نہیں تھا۔