کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری القاعدہ کے رکن سمیت 176 ملزمان گرفتار
ابوضمام کو بلوچ کالونی سے پکڑا گیا، بینظیر کے قافلے پرفدائی حملے کی پیشکش ہوئی تھی، ملزم
لیاری، چنیسر گوٹھ، اورنگی، قائد آباد ودیگرعلاقوں میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں۔ فوٹو: فائل
بلوچ کالونی پولیس نے بم بنانے کے ماہرالقاعدہ کے رکن کوگرفتارکرکے دستی بم اور کلاشنکوف برآمدکرلی جبکہ ٹارگٹڈآپریشن کے دوران175 ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ،ہینڈ گرینیڈاور راکٹ برآمد کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ منیراحمد شیخ نے اپنے دفترمیں پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ ایس ایچ او بلوچ کالونی انسپکٹر غضنفر کاظمی نے خفیہ اطلاع پربلوچ کالونی کے علاقے مسلم ٹاؤن کچی آبادی ایکسپریس وے کے قریب چھاپہ مار کر ایک ملزم 38سالہ شیخ عادل عزیزعرف ابوضمام کو گرفتار کر کے 2 دستی بم اورایک کلاشنکوف برآمد کرلی ،ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیاکہ اس کا تعلق القاعدہ کے استاداحمد فاروق گروپ سے جبکہ طلعت حسین جوکہ القاعدہ سندھ اور بلوچستان کا کمانڈرہے اور وہ حیدر آبادکارہائشی ہے جبکہ طلعت حسین چند ماہ قبل سکھرمیں حساس ادارے کے دفتر اور 2007 میں کار ساز پربے نظیر بھٹو کی کراچی آمد موقع پر ان کے قافلے پر خودکش حملوں میں ملوث ہے ،ملزم نے دوران تفتیش بتایاکہ 1993 میں طلعت حسین کے ہمراہ افغانستان کے شہر کنڑ میں 21 دن کی دہشت گردی کی تربیت حاصل کی تھی جس میں بم بنانے کی مہارت کے علاوہ ہر قسم کے ہتھیارچلانے اور نشانہ لگانے کی بھی مہارت حاصل کی۔
ملزم نے بتایا کہ طلعت حسین نے اسے 2007 میں کارسازکے قریب بینظیر بھٹو کے قافلے پر فدائی حملے کی پیشکش کی تھی جسے اس نے منع کر دیاتھا،طلعت کے ہمراہ گروپ کے 2 لڑکے ریحان اور عظیم بھی تھے جوکارساز بم دھماکوں کے بعدسے آج تک غائب ہیں اور خدشہ ہے کہ وہ دونوں خودکش حملہ آورکے طور پر استعمال ہوئے تھے،طلعت حسین نے اپنے ساتھیوں راجہ اورعبید سمیت 15 سے20ساتھیوں کے ہمراہ چندماہ قبل سکھرمیں حساس ادارے کے دفترپرحملہ کیا تھا جس کی وجہ یہ تھی کہ حسان نے حساس ادارے کو القاعدہ کے حوالے سے اہم معلومات تحریری طور پرفراہم کی تھیں جس کے بعد حسان کو قتل کر دیا گیا تھا جبکہ اس حملے میں حیدر آباد ، نواب شاہ ، سکھر اور ڈیرہ غازی خان کے القاعدہ سے منسلک کارکنان شامل تھے۔ ادھرجمشید کوارٹر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کریم بلوچ کوگرفتار کرکے موٹر سائیکل نمبرKFY-2723 اور ایک ٹی ٹی پستول برآمدکرلی۔
قائد آباد کے علاقے مجیدکالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے2ملزمان عامر حسن اورسہیل احمدکو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دستی بم برآمد کرلیے۔صدر پولیس نے کورنگی میں مقابلے کے بعد 2 ملزمان شہبازاور راجو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو پستول،ایک مسروقہ موٹرنمبر KED-3500 اور 83 ہزار روپے برآمد کرلیے ۔رینجرز سندھ نے رابعہ سٹی ، مہران ٹائون، لیاری کے علاقے سنگولین، آگرہ تاج ، لیاری کے علاقے بہار کالونی ، سلیم منزل، لیاری جنرل اسپتال ، چنیسر گوٹھ ، اورنگی ٹائون کے علاقے گلشن بہار ، پٹھان کالونی، قائد آباد کے علاقے مجید کالونی ،سکندر آباد ، محمدی گرائونڈ، مچھر کالونی، گڈاپ کے علاقے غازی گوٹھ ، جمعہ گوٹھ، الفلاح سوسائٹی، مجاہد کالونی اور ڈالمیا میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا جبکہ بلدیہ نمبر 2 اور لانڈھی کے علاقے اسپتال چورنگی کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران 35 ملزمان کو حراست میں لے لیا جن کے قبضے سے ایس ایم جی رائفل، ہینڈگرینیڈ،راکٹ لانچراوربھاری تعداد میں مختلف قسم کا اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کو تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
رینجرز کی بھاری نفری نے حسن اسکوائرکے قریب میکاسااپارٹمنٹ اوراس سے ملحقہ علاقوں کرنال بستی اور پی آئی بی کالونی کامحاصرہ کر کے سرچ آپریشن کے دوران کے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث اسدعرف ڈیزل کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔بعدازاں رینجرز نے گرفتار ٹارگٹ کلر کی نشاندہی پردوبارہ اپارٹمنٹ پر چھاپہ مار کر مزید 4 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، رینجرز نے لیاری سے عدنان بلوچ کورہائش گاہ سے حراست میں لے لیا،عدنان بلوچ پر پولیس افسر سمیت 2 اہلکاروں کے قتل کا الزام ہے جبکہ انھوں نے رواں سال PS-110 سے الیکشن میں حصہ بھی لیاتھا۔رینجرز کی بھاری نفری نے قائد آبادشیر پاؤ کالونی سمیت ملحقہ علاقوں کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کے دوران نصف درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا۔