مشیرپٹرولیم استعفیٰ دیںاتحادیوں کاتیل کی قیمتیں بڑھنے پراحتجاج
اضافہ ظلم ہے ،زاہدخان،مشورہ نہیںکیا،شیخ وقاص،تحریک التواجمع کرائینگے، مشہدی
اضافہ ظلم ہے ،زاہدخان،مشورہ نہیںکیا،شیخ وقاص،تحریک التواجمع کرائینگے، مشہدی۔ فوٹو: فائل
حکومتی اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ اے این پی کے ترجمان زاہد خان نے مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت نے پٹرولیم قیمتوں میں گزشتہ اضافہ کے خلاف سینیٹ میں تحریک التوا جمع کرارکھی ہے، تیل قیمتوں میں ہرہفتے اضافہ عوام پر ظلم ہے ، ڈاکٹرعاصم وزارت نہیں چلاسکتے تو چلے جائیں اور کسی ذمے دار شخص کو موقع دیں،اضافہ واپس نہ لیا گیا تو سینیٹ میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
مسلم لیگ(ق) کے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ قوم پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کی متحمل نہیں ہوسکتی، معاملہ پر مسلم لیگ ق سے بات نہیں کی گئی۔ ایم کیو ایم کے طاہر مشہدی نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے مارے عوام کیساتھ اس سے بڑھ کر زیادتی نہیں ہو سکتی،حکومت اوگرا کے ادارے کنٹرول نہیں کر سکتی تو اسے ختم کر دے ، متحدہ سینیٹ میں تحریک التواء جمع کرائیگی۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ این آر او ڈیل کے تحت اقتدار حاصل کرنے والوں کا عوامی مسائل سے تعلق نہیں ، وہ کسی اور ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا سیلاب آئیگا،کچھ لوگ دہشت گردی سے مر رہے ہیں ، باقیوں کی کمر مہنگائی سے توڑی جا رہی ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ عوام پہلے ہی مہنگائی کے پہاڑ تلے دبے ہیں،حکومت انھیں مزید مارنے پر تلی ہے،پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ڈرون حملہ کے مترادف ہے۔ جماعت اسلامی کے پروفیسر ابراہیم نے قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے 48 گھنٹے میں فیصلہ واپس نہ لینے کی صورت میں پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی دیدی ۔ادھر تیل قیمتوں میں اضافہ کے بعد جڑواں شہروں سمیت ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز نے کرائے خودساختہ بڑھا دیے جس سے شہریوں اور ٹرانسپورٹرز میں جھگڑے معمول بن گئے۔