ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے ٹیلنٹ کی نہیں جمشید نقوی

بھارت میں بھی پاکستانی فلموں کو نمائش کا موقع ملے تو ان کا معیار بہتر ہو گا،سینئر ہدایتکار

ہمارے پاس وسائل کی بے پناہ کمی ہے لیکن ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ فوٹو: فائل

لاہور:
سینئر ہدایتکار جمشید نقوی نے کہا ہے کہ جس طرح پاکستانی سینماگھروں میں بالی ووڈ کی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جاتی ہیں۔

اسی طرح اگر بھارتی سینما گھروں میں بھی پاکستانی فلموں کو نمائش کا موقع ملے تو اس کے ذریعے بھی پاکستانی فلموں کی بحالی کا عمل شروع ہو سکتا ہے، اچھی اور معیاری فلمیں بننے لگیں گی اور سب کو اس کا فائدہ پہنچے گا۔




ان خیالات کا اظہار جمشید نقوی نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوںنے کہا کہ ایک بات تو طے ہے کہ ہمارے پاس وسائل کی بے پناہ کمی ہے لیکن ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، ہمارے باصلاحیت لوگ وسائل کی شدید کمی کے باوجود اچھی اورمعیاری فلمیںبنا رہے ہیں۔
Load Next Story