پی آئی اے نے 19ہزار حجاج کو پاکستان پہنچادیا
حجاج مقررہ حجم ووزن سے زائدسامان لانے سے گریزکریں،منیجنگ ڈائریکٹرجنید یونس
عزیزیہ میں واقع حج مشن میں بھی خصوصی کاؤنٹر قائم کرکے حاجیوں کی خدمت کی جارہی ہے. فوٹو: فائل
سعودی عرب میں تعینات قومی ایئر لائن کے ملازمین کا حجاج کی خدمت اولین فرض ہے۔
حجاج کوشش کریں کہ مقررہ حجم اور وزن سے زائد سامان لانے سے گریز کریں،ان خیالات کا اظہار پی آئی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد جنید یونس نے قومی ایئر لائن کے افسران سے گفتگو میں کیا،پی آئی اے کے سیلز منیجر مکہ شیخ فہیم نے صحافیوں کو بریفنگ میں بتایا کہ جدہ سے ملتان کے لیے براہ راست حج پروازیں شروع ہوگئی ہیں،قومی ایئر لائن کا عملہ حجاز مقدس سے حاجیوں کی محفوظ اور بروقت واپسی کے لیے خصوصی انتظامات میں عملی طور پر مصروف ہے،ایم ڈی جنید یونس سعودی عرب میں پی آئی اے کے دفاتر سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
پی آئی اے مکہ آفس کے علاوہ عزیزیہ میں واقع حج مشن میں بھی خصوصی کاؤنٹر قائم کرکے حاجیوں کی خدمت کی جارہی ہے ،بعد از حج آپریشن کے ابتدا میں مکہ آفس کو رش کا سامنا تھا وقت کے ساتھ ساتھ تعداد میں کمی آگئی ہے،80 فیصد حاجی فریضہ حج کی ادائیگی کے فوراً بعد واپسی چاہتے ہیں جبکہ 20 فیصد حجاج مکہ میں قیام کی خواہش کرتے ہیں۔
جس سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے مسائل بڑھ جاتے ہیں ،پروازوں کی مقررہ وقت پر روانگی یقینی بنانے کے لیے پی آئی اے کے اسکاوٹس عملے کی مدد کررہے ہیں،امسال مکہ آفس سے ریو نیو کا ہدف 4 کروڑ ریال سے زائد ہے، ٹکٹ پر معلومات کے لیے مکہ، جدہ اور مدینہ کے منیجرز کے نام اور ٹیلیفون نمبرز حاجیوں کو فراہم کیے گئے ہیں ، گزشتہ روز تک پی آئی اے کی35 خصوصی حج پروازوں کے علاوہ17 شیڈول پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 19 ہزار سے زائد حجاج کرام پاکستان واپس جاچکے ہیں۔