سندھ حکومت صحافیوں کیلیے ہاؤسنگ پروجیکٹ شروع کریگی اویس مظفر
شہریوں کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلیےK-4پراجیکٹ پر بھی کام شروع کردیا گیا، ترقیاتی کام ہماری کارکردگی کا ثبوت ہیں
شہر کے مختلف علاقوں میں فلائی اوورز تعمیر ہونے کے علاوہ سڑکوں کو جدید بنانے کا کام بھی جاری ہے ۔ صوبائی وزیر بلدیات . فوٹو: فائل
سندھ کے وزیر بلدیات اویس مظفر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔
ملک میں جمہوریت کی بحالی اور آمریت کے خاتمے کے لیے صحافیوں کی جدوجہد مثالی ہے ،اس جدوجہد پر ہم صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو ہدایت کی ہے کہ اگرملک کے کسی بھی علاقے میں رونما ہونے والے سانحے میں کوئی صحافی شہید ہوجائے تو اس کے اہل خانہ کو سندھ حکومت کی جانب سے پلاٹ فراہم کیا جائے تاکہ ان کے اہل خانہ کو رہائش کی سہولت میسر آسکے، اس حوالے سے سندھ حکومت کراچی میں ایک ہاؤسنگ پراجیکٹ شروع کرے گی۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے مقامی ہوٹل میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مندوبین اور صحافیوں سے گفتگو میں کیا، وزیر بلدیات نے کہا کہ ترقیاتی کام ہماری کارکردگی کا ثبوت ہیں، سندھ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے صوبے بھر میں مختلف منصوبوں پر عملدرآمدکررہی ہے،ان منصوبوں میں سڑکوں کی تعمیر ، سیوریج نظام کی تبدیلی ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے فلٹر پلانٹس کی تنصیب سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں، انھوں نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے ،کراچی کی ترقی سے ملک کی ترقی وابستہ ہے اور حکومت سندھ کراچی کو جدید سہولیات سے آراستہ شہر بنانے کے لیے میگا پراجیکٹ پر کام کررہی ہے ، شہر کے مختلف علاقوں میں فلائی اوورز تعمیر ہونے کے علاوہ سڑکوں کو جدید بنانے کا کام بھی جاری ہے ۔
انھوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی سمیت تمام ضلعی میونسپل کارپوریشنز کو مزید جدید مشینری فراہم کی جائے گی ، سید اویس مظفر نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے K-4 پراجیکٹ پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے،اس کی تکمیل کے بعد کراچی میں پانی کی کمی کا مسئلہ حل ہوجائے گا انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید بے نظیر بھٹو اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں ،آج ملک میں جمہوری نظام کی مضبوطی ان ہی قربانیوں اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ بحالی جمہوریت میں صحافیوں کا کردار بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور گزشتہ 10 برسوں میں 97صحافی مختلف واقعات میں شہید ہوئے ہیں ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، انھوں نے کہا کہ سابق صدرآصف علی زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ہدایت کی ہے کہ شہید صحافیوں کے اہل خانہ کے لیے ایک ہاؤسنگ پراجیکٹ فوری شروع کیا جائے اور جلد اس حوالے سے سندھ حکومت اقدامات شروع کردے گی ۔انھوں نے کہا کہ ان 97شہید صحافیوں کے ورثا کو اس ہاؤسنگ پراجیکٹ میں پلاٹ فراہم کئے جائیں گے ، انھوں نے اعلان کیا کہ اگر خدانخواستہ کوئی صحافی خواہ اس کا تعلق پاکستان کے کسی بھی علاقے سے ہو اگر وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوجاتا ہے تو اس کے ورثا کو بھی سندھ حکومت اس ہاؤسنگ پراجیکٹ میں پلاٹ مہیا کرے گی۔