مظفرگڑھ میں زمیندار نے رنجش پر محنت کش باپ بیٹے پر کتے چھوڑ دیئے

تھانہ سیت پور پولیس نے خیرمحمد کی درخواست پرزمیندارجاوید کے خلاف مقدمہ تو درج کرلیا لیکن تاحال اسے گرفتارنہ کیا جاسکا۔

تھانہ سیت پور پولیس نے خیرمحمد کی درخواست پرزمیندارجاوید کے خلاف مقدمہ تو درج کرلیا لیکن تاحال اسے گرفتارنہ کیا جاسکا۔ فوٹو:فائل

راستے سے گزرنے کی رنجش پر بااثر زمیندار نے غریب محنت کش باپ بیٹے پر خونخوار کتے چھوڑ دیئے۔


سیت پور کے علاقے موضع سندر میں راستے سے گزرنے کی رنجش پر بااثر زمیندار نے غریب محنت کش باپ بیٹے پر خونخوار کتے چھوڑ دیے جنہوں نے 70 سالہ خیر محمد اور اس کے بیٹے اسماعیل کو بری طرح نوچ ڈالا۔

متاثرین کے مطابق زمیندار جاوید ہم پر کتے چھوڑنے کے بعد قہقہے لگاتا رہا، اہل علاقہ نے شدید زخمی باپ بیٹے کو اسپتال منتقل کیا، تھانہ سیت پور پولیس نے خیر محمد کی درخواست پر زمیندار جاوید کے خلاف مقدمہ تو درج کر لیا لیکن تا حال اسے گرفتار نہ کیا جا سکا۔
Load Next Story