کورنگی کے پٹرول پمپ پر ایف آئی اے کا چھاپہ بجلی چوری پکڑی گئی

مشینوں کوچلانے کیلیے غیرقانونی کنکشن حاصل کیا تھا،کے ای ایس سی نے36ماہ بجلی کے استعمال کا بل جاری کیا

مالکان نے جرم کا اعتراف اورکاروبار چلانے کے لیے بجلی کے باقاعدہ کنکشن کی درخواست جمع کرانے کا وعدہ کیا فوٹو: فائل

KARACHI:
ایف آئی اے اور کے ای ایس سی نے ایک مشترکہ کارروائی میں کورنگی میں واقع پٹرول پمپ پر بجلی کی چوری پکڑلی۔

بھاری مشینوں اور موٹروں کو چلانے کے لیے غیرقانونی کنکشن حاصل کیا گیا تھا ، ایف آئی اے نے کیبل اور دیگر آلات تحویل میں لے لیے ہیں، تفصیلات کے مطابق کے ای ایس سی کی معائنہ ٹیم اور ایف آئی اے کے عملے پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم نے کورنگی پلاٹ نمبر33 کے قریب سیکٹر25 میں جی پی او فلیٹس کے سامنے واقع پٹرول پمپ پر چھاپہ مار کر پمپ پر بجلی کی چوری پکڑلی۔




چھاپے کے دوران معلوم ہوا کہ ڈسپنسر موٹر، پمپ موٹر، پنکھے، انرجی سیور اور لائٹس کے لیے کنڈا کنکشن کے ذریعے غیر قانونی بجلی استعمال ہو رہی تھی، ایف آئی اے نے کنڈا کنکشن منقطع کردیا ،اس میں استعمال ہونے والے کیبل تحویل میں لے لیے،کے ای ایس سی نے 36 ماہ بجلی کے استعمال کا بل جاری کیا، بعد ازاں پمپ مالکان نے جرم کا اعتراف کیا ،بل ادا کرنے اور اپنا کاروبار چلانے کے لیے بجلی کے باقاعدہ کنکشن کی درخواست جمع کرانے کا وعدہ کیا، مالکان کی یقین دہانی پر ایف آئی اے نے پمپ کے ایک ملازم کو رہا کر دیا جسے تحقیقات کے لیے حراست میں لیا گیا تھا ۔
Load Next Story