لیاری میں مکان سے2مغوی بازیاب3 گینگ کارندے گرفتار

ملزمان نے دونوں مغویوں کو مخبری کے شبے میں3روز قبل اغوا کیا تھا

رینجرز نے 3 ملزمان محمد سلیم ، شہباز اور سلیم کو گرفتار کر کے ایس ایم جی ، منی سب مشین گن اور سیکڑوں گولیاں برآمد کرلیں ۔ ۔فوٹو: فائل

رینجرز نے خفیہ اطلاع ملنے پر لیاری کے علاقے گورچانی محلہ میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر 2 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کر اکر لیاری گینگ وار کے کارندوں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے خفیہ اطلاع پر لیاری کے علاقے گورچانی محلہ میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر رسیوں میں جکڑے ہوئے 2 مغویوں مروان شعیب اور ذیشان علی کو بحفاظت بازیاب کر کے 3 ملزمان محمد سلیم ، شہباز اور سلیم کو گرفتار کر کے ایس ایم جی ، منی سب مشین گن اور سیکڑوں گولیاں برآمد کرلیں ۔




رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے اور انھوں نے بازیاب ہونے والے مغویوں کو مخبری کے شبے میں 3 روز قبل اغوا کیا تھا جو کہ لیاری ہی کے رہائشی ہیں تاہم رینجرز کی بروقت کارروائی کے ذریعے مغویوں کو بازیاب کرالیا ۔
Load Next Story