سچن ٹنڈولکر کے بیٹنگ اسٹائل کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا باسط علی

ٹنڈولکر، انضمام الحق اور برائن لارا جیسے کھلاڑی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں،سابق ٹیسٹ کرکٹر

ہر پلیئر کو ایک نہ ایک دن کھیل کو خیرباد کہنا پڑتا ہے،سابق ٹیسٹ کرکٹر۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ سچن ٹنڈولکر کے بیٹنگ اسٹائل کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔


انھوں نے کہا کہ ٹنڈولکر، انضمام الحق اور برائن لارا جیسے کھلاڑی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے باسط نے کہاکہ ہر پلیئر کو ایک نہ ایک دن کھیل کو خیرباد کہنا پڑتا ہے، سچن ٹنڈولکر نے کئی دہائیوں تک میدانوں پر راج کیا، کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگ انھیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
Load Next Story