ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا آزمائے ہوئے ہتھیار ہی استعمال کریگا
کوچ نے تبدیلی نہ کرنے کا عندیہ دے دیا،اسمتھ کو پاکستان سے جوابی وار کا خدشہ
کوچ نے تبدیلی نہ کرنے کا عندیہ دے دیا،اسمتھ کو پاکستان سے جوابی وار کا خدشہ ۔ فوٹو : فائل
ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیاآزمائے ہوئے ہتھیار ہی استعمال کرے گا، کوچ جسٹن لینگر نے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔
برسبین ٹیسٹ سے قبل معطل ہونے والے آسٹریلوی پیسر جیمز پیٹنسن کا خلا پُر کرنے والے مچل اسٹارک میچ میں7وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے، بینچ پاور میں شامل مائیکل نیسر اور کیمرون بینکرافٹ کو ایڈیلیڈ میں بھی موقع دیے جانے کا امکان نہیں۔
ہیڈ کوچ جسٹن لینگر کا کہنا ہے کہ برسبین میں میزبان ٹیم اچھا کھیلی،میچ 4روز میں ختم ہونے سے کھلاڑیوں کو آرام بھی مل گیا،پچ کی حالت کا جائزہ لینا باقی لیکن لگ یہی رہا ہے کہ پلیئنگ الیون میں کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہوگی۔دوسری جانب سینئر بیٹسمین اسٹیون اسمتھ نے کہا کہ ایشز سیریز میں کنڈیشنز کو پیش نظر رکھتے ہوئے تبدیلیاں ہوتی رہیں، ایڈیلیڈ میں فیصلہ سلیکٹرز کوکرنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ برسبین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کا آغاز سست تھا، البتہ دوسری باری میں بہتر بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، بابر اعظم اور محمد رضوان نے اچھی اننگز کھیلیں،اس سے مہمان کرکٹرز کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہوگا البتہ ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں صورتحال مختلف ہوگی،پنک بال سے عام طور پر بڑے اسکور نہیں بنتے،میزبان پیسرز حریف کیلیے مشکلات پیدا کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ کنڈیشنز ہمارے حق میں ہونے کے باوجود کسی حریف کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہیں کرسکتے،گرین کیپس مختلف پلاننگ کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے جوابی وار کرنے کی کوشش کریں گے،ہمیں بہترین کرکٹ کھیلنا پڑے گی۔