جوفرا آرچر پر فقرہ کسنے والا کیوی نہیں انگلش سپورٹر تھا گواہ سامنے آگئے

آرچر نے باؤنڈری لائن کے قریب سیکیورٹی اسٹاف کو اس بابت مطلع بھی کیا تھا۔

آرچر نے باؤنڈری لائن کے قریب سیکیورٹی اسٹاف کو اس بابت مطلع بھی کیا تھا۔ فوٹو: فائل

جوفرا آرچر پر ماؤنٹ مانگونئی میں نسلی تعصب کے معاملے پر3شائقین صورتحال بتانے کیلیے سامنے آگئے۔


شائقین کا کہنا ہے کہ آرچر پر فقرے کسنے والا کیوی نہیں بلکہ انگلش سپورٹر تھا، اس نے انگلش بولر کیخلاف تضحیک آمیز فقرے کہا جس کے بعد آرچر نے باؤنڈری لائن کے قریب سیکیورٹی اسٹاف کو اس بابت مطلع بھی کیا تھا۔

اسکوربورڈ کے قریب بیٹھے تورنگا برادران نے اس وقت جو کچھ سنا تھا وہ حکام کو بتادیا۔ ان کے مطابق مذکورہ شخص نے بلیک ٹاپ پہن رکھا تھا، حکام نے معاملے کی سنگینی کے پیش نظر اس جملے کو ظاہر نہیں کیا۔
Load Next Story