’’شعلے‘‘ 38 سال بعد نئے انداز میں سامنے آنے کیلیے تیار

امیتابھ بچن اور دھرمندر فلم کے تھری ڈی ورژن کے لیے پرجوش، تشہیر کی حامی بھرلی

فلم کے ڈائریکٹر رمیش سپّی اس تھری ڈی ورڑن سے خوش نہیں ہیں اور انھوں نے اس فلم کی پروموشن کرنے سے انکار کیا ہے۔ فوٹو: فائل

1975ء کی سپرہٹ فلم' 'شعلے'' کی ریلیز کے 38 سال بعد یہ فلم ایک بار پھر ایک نئے انداز میں سامنے آنے کے لیے تیار ہے۔

شعلے کو تھری ڈی روپ میں جلد ہی پیش کیا جائے گا۔ بتایا جارہا ہے کہ شعلے کے جے اور ویرو یعنی امیتابھ بچن اور دھرمندر اس تھری ڈی ورڑن کے لیے پرجوش ہیں اور انھوں نے اس کی تشہیر کرنے کی حامی بھی بھرلی ہے۔




لیکن فلم کے ڈائریکٹر رمیش سپّی اس تھری ڈی ورڑن سے خوش نہیں ہیں اور انھوں نے اس فلم کی پروموشن کرنے سے انکار کیا ہے۔ اس فلم کو تھری ڈی روپ میں پن کمپنی کے جیانتی لال گادالا رہے ہیں۔
Load Next Story