موسیقی معیاری ہو تو سننے والوں کو اچھی لگتی ہے عائشہ عمر
بچپن کے دن آج بھی یاد ہیں، لاہور کی گلیوں سے میری بہت سی یادیں وابستہ ہیں
میوزک انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل اکثر سوچا کرتی تھی کہ میں کس طرح سے خودکوایڈجسٹ کرپاؤنگی۔ فوٹو: فائل
ماڈل واداکارہ عائشہ عمرنے کہاہے کہ موسیقی معیاری ہوتوکانوں کوبھلی لگتی ہے۔
میں ہمیشہ اپنی پسندکے مطابق موسیقی سننتی ہوں جوکہ مجھے اچھی لگتی ہے ان خیالات کااظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا انکا کہنا تھا کہ ڈرامہ انڈسٹری نے میرے کام کوہمشہ سرآنکھوں پر رکھا یہ ہی وجہ ہے کہ عوام نے مجھے ہمشیہ محبتوں سے نوازا۔
میوزک انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل اکثر سوچا کرتی تھی کہ میں کس طرح سے خودکوایڈجسٹ کرپاؤنگی کیونکہ پاکستان اپنی موسیقی کے اعتبار سے دنیا میں جاناجاتاہے مگر خدا کا شکر ہے کہ مجھے دوستوں نے حوصلہ دیا اور میں نے ان کی امیدوں پرپورااترتے ہوئے بہترکام کرنے کی کوشش کی ایک سوال کے جواب میں عائشہ عمرکاکہنا تھا کہ اکثربچپن کے دن بہت یاد آتے ہیں میں آج بھی لاھورکی وہ گلیاں نہیں بھولی ہوں جن سے میری خوبصورت یادیں منسوب ہیں