سائٹ تھانے کے اہلکار خوفزدہ مرکزی دروازہ بند

شناختی کارڈ جمع کرنے کے بعد ہی ہر شخص کو پولیس اسٹیشن جانے دیاجاتا ہے

پولیس اہلکاروں کی تواتر کے ساتھ ہلاکتوں کے بعد سائٹ تھانے کا عملہ بھی خوفزدہ ہے۔ فوٹو: فائل

پولیس اہلکاروں کی تواتر کے ساتھ ہلاکتوں کے بعد سائٹ تھانے کا عملہ بھی خوفزدہ ہے۔

تھانے کا مرکزی دروازہ بند کردیا گیا ہے جبکہ آنے والے ہر شخص سے شناختی کارڈ طلب کیا جاتا ہے ، اس کے بعد ہی اسے داخل ہونے دیا جاتا ہے ، تفصیلات کے مطابق ضلع غربی کے حساس ترین زون میں واقع حساس تھانہ سائٹ اے میں داخل ہونے کے لیے مرکزی دروازے پر تعینات اہلکار شناختی کارڈ طلب کرتا ہے اور شناختی دستاویز جمع کرنے کے بعد ہی تھانے کے اندر جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔




تھانے کا مرکزی دروازہ جو پہلے ہمہ وقت کھلا رہتا تھا اب بند کردیا گیا ہے اور بوقت ضرورت ہی اسے کھولا جاتا ہے ، آنے والے تمام افراد کی گاڑیاں بھی تھانے کے باہر ہی پارک کرائی جاتی ہیں ، تھانے کے اندر پولیس کی گاڑیوں کے علاوہ ہر قسم کی گاڑی کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔
Load Next Story