سروسز پر سیلز ٹیکس نظام میں تضادات کا خاتمہ وفاق پنجاب سندھ سہ فریقی کمیٹی قائم کرنے پر متفق

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے بینکوں کو ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی اجازت نہ دینے کی تجویزکا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، ذرائع۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے بینکوں کو ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی اجازت نہ دینے کی تجویزکا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، ذرائع. فوٹو: عیسیٰ ملک۔

FAISALABAD:
ملک میں سروسز پر عائد سیلزٹیکس کے حوالے سے وفاق، سندھ اور پنجاب کے سروسز پر سیلز ٹیکس سسٹم میں پائے جانے والے تضادات ختم کرنے کیلیے سہ فریقی کمیٹی قائم کرنے پراتفاق ہوگیاہے جبکہ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے مذکورہ سہ فریقی کمیٹی کیلیے اپنی نامزدگی بھجوادی ہے اور وفاق کی طرف سے ایف بی آر اورسندھ سے ریونیو بورڈکی نامزدگیوںکا انتظار ہے پنجاب ریونیو اتھارٹی نے بینکوںکوان پُٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی اجازت نہ دینے کی تجویزکاجائزہ لینا شروع کردیا ہے ۔

''ایکسپریس'' کودستیاب دستاویزکے مطابق پنجاب ریونیواتھارٹی کے سربراہ افتخارقطب کی زیر صدارت دوروزقبل ہونیوالے اجلاس میں پنجاب میں بینکنگ سروسزپرسیلزٹیکس سے متعلقہ تمام معاملات پر تفصیلی غور کیاگیااور بینکوں نے تجویزدی تھی کہ ان کیلئے سروسزپرٹیکس کی شرح کم کی جائے،ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی اجازت نہ دی جائے،ایف بی آر،پنجاب ریونیواتھارٹی اورسندھ ریونیو بورڈمیں رائج سروسزپر سیلزٹیکس کے تینوں سسٹمزمیں پائے جانیوالے تضادات دور اوران سسٹمزمیںقانونی و آپریشنل ہم آہنگی پیدا کی جائے۔


ایف بی آر پردبائوڈالا جائے کہ سروسز پر عائد فیڈرل ایکسائزڈیوٹی ختم کی جائے کیونکہ اٹھارویں ترمیم کے تحت اب یہ حق صوبوںکے پاس ہے،ودہولڈنگ ٹیکس رجیم کوہارمونائزکیاجائے اوربینکوںکوٹیکس ودہولڈکرنیکا نہ کہا جائے اس سے بینکوںکی کاروباری لاگت میں اضافہ ہوتاہے۔بینکوں کیلئے ایف بی آر،پنجاب ریونیو اتھارٹی اور سندھ ریونیوبورڈ کی طرف سے ایک جیسی ریٹرن متعارف کرائی جائے اور ریٹرن فارم سادہ وآسان بنایا جائے۔

بینکوں کی طرف سے فراہم کردہ حج وعمرہ سروسزکوسیلزٹیکس سے چھوٹ دینے سے متعلق افتخارقطب نے بتایاکہ درحقیقت بینکوںکوحج وعمرہ کی سروسز پرچھوٹ فیڈرل ایکسائز رولز 2005ء اور سندھ سیلزٹیکس لاء کے تحت حاصل ہے تاہم پنجاب ریونیواتھارٹی اس حوالے سے مناسب تجاویزحکومت پنجاب کوبھجوائے گی،انھوںنے بینکوںسے درخواست کی کہ وہ مقررہ تاریخ سے پہلے ہی ٹیکس واجبات جمع کرائیں۔
Load Next Story