پاک بھارت مذاکرات میں کشمیریوں کی شمولیت ناگزیر ہے میرواعظ اگست میں 10کشمیری شہید
بھارت کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو دوام بخشنے کیلیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے،گیلانی۔
کشمیر کا مسئلہ سیاسی طورپرحل ہوسکتاہے، شبیرشاہ. فوٹو: اے ایف پی
کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ جب تک مذاکراتی عمل میں کشمیریوں کو شامل نہ کیا جائے مذاکرات کامیاب ہوںگے نہ خطے میں قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ مذاکرات کار عالمی برادری کو گمراہ کررہے ہیں۔
سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت جموں و کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو دوام بخشنے کیلیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔ شبیر احمد شاہ نے مقبوضہ علاقے پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیری عوام کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے سیاسی طریقے سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ اے پی پی کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران اگست میں ایک خاتون سمیت 10بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔