پی پی حیدرآباد کا اجلاس بلدیاتی انتخابات کیلیے تیاریاں شروع
مسائل کے حل کیلیے کارکنان اپنے علاقوں میں فلاحی منصوبوں کو تیز کریں، زاہد بھرگڑی
مسلم لیگ نون، بلدیاتی انتخابات میں بھی سندھ میں بری طرح ناکام ہو گی،زاہد بھرگڑی۔ فوٹو: فائل
پی پی پی حیدرآباد، بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی جس کے لیے کارکنان و عہدیداران کو ذمے داریاں دے دی گئیں ہیں۔
اس سلسلے میں ایک اجلاس بھی ہوا، جس کی صدارت ضلعی صدر زاہد علی بھرگڑی نے کی، اجلاس میں بلدیاتی انتخابات پر غور و خوض کرتے ہوئے ضلع بھر میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے اور کارکنان کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زاہد علی بھرگڑی اور جنرل سیکرٹری سید فیاض شاہ نے تمام عہدیداران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں عوامی فلاحی منصوبوں کو تیز کریں تاکہ عوامی مسائل حل ہو سکیں۔
اجلاس میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے سندھ میں عوام کے ساتھ جو سلوک روا رکھا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مسلم لیگ نون، بلدیاتی انتخابات میں بھی سندھ میں بری طرح ناکام ہو گی۔ اجلاس میں امان اﷲ سیال، آفتاب خانزادہ، روشن علی سولنگی، عبدالجبار خان، پاشا قاضی، یامین سومرو، سید کمال شاہ، نظیر احمد سمیت تمام ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں پی پی پی کے رہنماء شبیر حیدری نے پارٹی کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے عوامی رابطہ مہم تیز کر دیں کیونکہ نادرہ کی رپورٹ کے بعد 11 مئی کے الیکشن کی شفافیت ایک سوالیہ نشان بن گئی ہے۔