16رکنی پاکستانی پارلیمانی وفد واہگہ کے راستے بھارت پہنچ گیا
وفد دورے کے دوران پاک بھارت تعلقات اور تجارت سے متعلق مذاکرات میں حصہ لیگا۔
وفد دورے کے دوران پاک بھارت تعلقات اور تجارت سے متعلق مذاکرات میں حصہ لیگا. فوٹو: فائل
پاکستانی ارکان پارلیمنٹ کا 16رکنی وفد واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہو گیا ۔ یہ وفد پاک بھارت تعلقات اور تجارت کے حوالے سے مذاکرات میں حصہ لے گا ۔
وفد میں سینیٹر سیف اللہ ، سعید غنی ، ایاز امیر ، میاں نعمان ، منصب ڈوگر ، حیدررضوی ، عبدالرشید گوٹل اور بشریٰ گوہر سمیت پیپلزپارٹی ، متحدہ قومی موومنٹ ، مسلم لیگ ن اور اے این پی کے دیگر ارکان شامل ہیں ۔ وفدکے ہمراہ بعض سینئر صحافی بھی بھارت گئے ہیں ۔ یہ وفد5روز تک بھارت میں قیام کرے گا جہاں امرتسر اور دہلی میں پاک بھارت تعلقات اور تجارت کے حوالے سے مذاکرات میں حصہ لیگا۔