ڈیوس کپ بھارت پاکستانی بچوں کو ہرا کرخوش ہو گیا

راماکمار راما ناتھن اور سمت ناگل نے شعیب اور حذیفہ کو باآسانی زیر کرلیا

راماکمار راما ناتھن اور سمت ناگل نے شعیب اور حذیفہ کو باآسانی زیر کرلیا۔ فوٹو:فائل

بھارت پاکستانی بچوں کو ہرا کرخوش ہو گیا۔

ڈیوس کپ ایشیا اوشیاناگروپ ون ٹائی میں راما کمار راماناتھن اور سمت ناگل نے باآسانی ابتدائی سنگلز جیت کر ٹیم کو2-0 سے برتری دلا دی۔ ٹائی کا فاتح ملک آئندہ برس کے مین ڈرا میں کروشیا سے مقابلہ کرے گا۔

سیکیورٹی خدشات پر بھارتی ٹیم نے پاکستان جانے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے اسے نیوٹرل وینیو قازقستان منتقل کیاگیا، بطور احتجاج اعصام الحق اور عقیل خان نے شرکت سے انکار کر دیا اورفیڈریشن کو نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا پڑا۔


گذشتہ روزیخ بستہ موسم میں پاکستانی پلیئر محمد شعیب کو ابتدائی میچ میں راماناتھن نے محض 42 منٹ میں ہرا دیا۔ ان کی جیت کا اسکور 6-0 اور6-0 رہا، دوسرے مقابلے میں ناگل نے حدیفہ عبدالرحمان کو 6-0 اور6-2 سے آؤٹ کلاس کردیا، یہ مقابلہ ایک گھنٹے 4 منٹ جاری رہ سکا۔

بھارت نے اگر بیسٹ آف فائیو میچز پر مشتمل ٹائی میں مزید ایک فتح سمیٹ لی تو پھر اسے مارچ 2020 میں کروشیا کا سفر کرنے کا موقع ملے گا ، جہاں پر میزبان ٹیم سے ورلڈ گروپ میچز ہوں گے۔

بھارت نے آخری بار 1964 میں آخری بار پاکستان میں ڈیوس کپ ٹائی میں حصہ لیا اورمیزبان ٹیم کو 4-0 سے ہرایا تھا،پاکستانی ٹیم نے 2006 میں ممبئی جاکر بھارت سے مقابلہ کیالیکن2-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Load Next Story