سرینا ولیمز اعزاز کے دفاع میں سرخرو راجر فیڈرر کو ڈیل پوٹرو نے ہرادیا

فائنل میں چینی حریف لینا کو دلچسپ مقابلے میں 2-6،6-3 اور6-0 سے ہرادیا

استنبول ویمنز ٹینس کے فائنل میں چینی حریف لیناکو مات دینے پر سرینا ولیمزکا فاتحانہ انداز۔ فوٹو: اے ایف پی

اعزاز کا دفاع کرنے والی امریکا کی ورلڈنمبرون ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے سیزن کی اختتامی ڈبلیو ٹی اے چیمپئن شپ جیت لی۔


انھوں نے فائنل میں چینی حریف لینا کو دلچسپ مقابلے میں 2-6،6-3 اور6-0 سے ہرادیا، ڈبلز فائنل میں سو وائی ہائش اور پینگ شوئی نے ایکٹرینا ماکارووا اور الینا ویسنینا کو زیر کرلیا، سوئس انڈور ٹینس کے فائنل میں بھی ارجنٹائن کے ڈیل پوٹرو کامیاب رہے، انھوں نے راجرفیڈرر کو ہرادیا، ویلنسیا اے ٹی پی کی ٹرافی میچ میں ٹاپ سیڈ ڈیوڈ فیرر کو پچھاڑکرروسی پلیئر میخائل یوزنی نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
Load Next Story