سر پرگیند لگنے سے کرکٹر جاں بحق
پریمیئر لیگ میچ کے دوران حریف بولرزکی گیند سر پر لگنے سے جنوبی افریقی فرسٹ کلاس کرکٹر کی موت واقع ہوگئی
کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکٹیو لورگاٹ نے بھی اس واقعے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔فوٹو: فائل
لاہور:
بورڈر کرکٹ بورڈ پریمیئر لیگ میچ کے دوران حریف بولرزکی گیند سر پر لگنے سے جنوبی افریقی فرسٹ کلاس کرکٹر کی موت واقع ہوگئی۔
32 سالہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ڈیرن رینڈل اولڈ سیلبورینز اور فورے ہارے یونیورسٹی کے درمیان میچ میں حصہ لے رہے تھے، پل شاٹ کھیلنے کی ناکام کوشش کے دوران گیند ان کے سر پر جالگی، جس پر وہ فوری طور پر کریز میں گر پڑے ، میڈیکل اسٹاف نے انھیں مقامی اسپتال پہنچایا لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکے، ان کی المناک موت پر دوران میچ آنکھ کھودینے والے مارک بائوچر نے بھی اظہار تعزیت کیا، انھوں نے کہا کہ زندگی بہت مختصر ہے، ڈیرن بہت خاص تھا، کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکٹیو لورگاٹ نے بھی اس واقعے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔