پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 350 روپے فی لیٹر تک کمی کاامکان
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کا بھاؤ گرنے کی بدولت پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کی توقع ہے
31 اکتوبرکومنظوری کے بعدیکم نومبر سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوجائیگا۔ فوٹو: فائل
یکم نومبرسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں3.50 روپے فی لیٹرتک کمی کاامکان ہے جس کے بعدپٹرول3 روپے، ہائی اوکٹین3روپے50پیسے،مٹی کا تیل1 روپے 20 پیسے،لائٹ ڈیزل 1 روپے اورہائی اسپیڈڈیزل 50پیسے فی لیٹرسستاہوجائیگا۔
اوگرا ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کا بھائوگرنے کی بدولت پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کی توقع ہے، اس حوالے سے29 اکتوبرکو پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ردوبدل کی سمری کوحتمی شکل دی جائیگی اور31 اکتوبرکومنظوری کے بعدیکم نومبر سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوجائیگا۔