سعودی عرب پابندی کے باوجود ڈرائیونگ کرنے پر 16 خواتین کو جرمانہ

پولیس نے ریاض میں ڈرائیونگ کرنیوالی6خواتین کو روکا اور انہیں فی کس300 ریال جرمانہ کیا

ہرخاتون کو سعودی قوانین کا احترام کرنا ہوگا،پولیس ۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
سعودی عرب میں خواتین پر ڈرائیونگ پر پابندی کے باوجود گاڑیاں چلانے پر کم ازکم16سعودی خواتین کوجرمانہ کیا گیا ہے۔


یہ بات اتوارکوپولیس اوررپورٹس میں بتائی گئی ہے۔دارالحکومت ریاض کی پولیس کے نائب ترجمان کرنل فوازالمیمان نے فرانسیسی خبر ایجنسی کو بتایاکہ پولیس نے ریاض میں ڈرائیونگ کرنیوالی6خواتین کو روکا اور انہیں فی کس300 ریال جرمانہ کیا۔انہوں نے بتایاکہ ہرخاتون کو اپنے مردسرپرست کے ہمراہ جو والد، خاوند،بھائی، چچا یا پوتا ہوسکتاہے، سعودی قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔ جدہ پولیس کے ترجمان نواف البوق کے مطابق شہرمیں ڈرائیونگ پر 2خواتین کو جرمانہ کیاگیا۔
Load Next Story