عراق کار بم دھماکوں سے گونج اٹھا 70 افراد ہلاک 110 زخمی
ستمبرکےدوران تقریباً ایک ہزارافراد ہلاک، 2 ہزارسےزائد زخمی ہوئے، اقوامِ متحدہ، اکتوبر میں 600 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے
بغداد: کار بم دھماکے کے بعد عراقی شہری تباہ ہونے والی ایک گاڑی کے قریب کھڑے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
KARACHI:
عراق کے دارالحکومت بغداداور جنوبی شہر موصل میں متعدد کار بم دھماکوں میں 70 افراد ہلاک اور 110سے زائدزخمی ہوگئے ہیں۔
امدادی کارروائیوں کے بعدتمام زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔ حکام کے مطابق اتوارکو شہرکے شیعہ اکثریتی علاقوں کی مصروف گلیوں میں کھڑی گاڑیوںمیں نصب بم 30منٹ کے دوران پھٹے۔ اس کے علاوہ کچھ دھماکوں میں بازاروںاور بس کے اڈے کونشانہ بنایاگیا۔
بغداد میں ہونے والے دھماکوںمیں 41افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ ادھر موصل میں ہونے والے کاربم حملے میں فوجیوں کونشانہ بنایاگیا جوتنخواہ لینے کے لیے بینک کے باہرجمع تھے۔ حکام کے مطابق اس حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 12سیکیورٹی اہلکارشامل ہیں۔