بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن 60 کروڑ بیلٹ پیپر چھاپے
10ارب روپے خرچ ہونگے، کمیشن ایک ارب 25کروڑ کا پہلے ہی مقروض ہے، ذرائع
تمام بیلٹ پیپر چھاپنے میں2 مہینے لگ سکتے ہیں۔ ۔ فوٹو: فائل
ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن 60کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے گا ۔
اس طرح مختلف مد میں بلدیاتی انتخابات پر ممکنہ طور پر 10ارب روپے سے خرچ ہوں گے جبکہ الیکشن کمیشن 2013ء کے عام انتخابات میں جی ایچ کیو اور پرنٹنگ کارپوریشن کا ایک ارب 25کروڑ روپے کا مقروض ہے، دونوں ادارے رقم کا تقاضہ بھی کررہے ہیں۔
ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ نئے بلدیاتی انتخابات کیلیے 60کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے، اس طرح ایک کروڑ بیلٹ پیپرز ایک دن میں چھاپے جا سکتے ہیں اور تمام بیلٹ پیپر چھاپنے میں2 مہینے لگ سکتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ انتخابی فہرستوں کی تیاری میں اسکرونٹی زیادہ مشکل ہے کیونکہ عام انتخابات سے بلدیاتی انتخابات منعقد کرانا زیادہ مشکل ہے۔