دو نمبر حلقہ بندی سے انتخابی عمل کمزور ہورہا ہے کائرہ

ہم ہر میدان میں مقا بلہ کریں گے، 2001 یا 2005 کی حلقہ بندیوں پر الیکشن کرائے جائیں،سابق وفاقی وزیر اطلاعات

عدا لت نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا حکم دے دیا ہے،رہنما پیپلزپارٹی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق وفاقی وزیرچوہدری قمر زمان کائرہ نے میڈیااور عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں تیزی سے شروع ہو گئی ہیں۔

عدا لت نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا حکم دے دیا ہے، ساری اپوزیشن کی جماعتیں میڈیا کے اندر باقاعدہ احتجاج کر رہی ہیں ، اسمبلیوں میں احتجاج کیا جا رہا ہے کہ اس الیکشن کی تیاری مکمل نہیں ہے حلقہ بندیاں حکمران جماعت کے ممبران،ایم این اے اور ایم پی اے کی مرضی سے کی گئی ہیں، جس الیکشن کی بنیاد دھاندلی پے رکھ دی گئی ہواس کا نتیجہ کیا ہو گا اور اس کو پاکستان کی عوام کتنا تسلیم کریں گے ۔




دو نمبر حلقہ بندی دو نمبر انتخاب سیاسی عمل کو کمزور کر رہا ہے۔ عدالت کو اس معاملے کا بھی نوٹس لینا چاہیے تھا ۔ ہم ہر میدان میں ان کا مقا بلہ کریں گے۔ حلقہ بندی دو ہزار ایک یا2005والی پر الیکشن کروانا چاہیے۔
Load Next Story