بھارتی نژاد3 امریکی اوباما انتظامیہ کے اہم عہدوں پر تعینات
تعینات کیے جانیوالے تمام افراد باصلاحیت اور تجربہ کار ہیں، تعیناتی پر فخر ہے، اوباما.
تعینات کیے جانیوالے تمام افراد باصلاحیت اور تجربہ کار ہیں، تعیناتی پر فخر ہے، اوباما۔ فوٹو: فائل
امریکی صدر باراک اوباما نے تین بھارتی نژاد امریکی شہریوں کو انتظامیہ کے اہم عہدوں پر تعینات کر دیا۔ ہفتہ کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک ا وباما نے بورڈ آف ٹریسٹیزمیں تین بھارتی نژاد امریکی شہریوں سمیت 9 افراد کی اہم عہدوں پر تعیناتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعینات کئے جانیوالے یہ تمام افراد انتہائی باصلاحیت اور تجربہ کار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان افراد کو اپنی انتظامیہ میں تعینات کرنے پر انہیں فخر ہے۔ وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی نژاد امریکی شہری اور سیمفون ٹیکنالوجی گروپ کے چیف ایگزیکٹو کی بورڈ آف ٹریسٹیز میں اہم عہدے پر تعیناتی انتہائی اہم اقدام ہے۔