ملک میں پولیو کے 4 نئے کیس سامنے آ گئے تعداد 53 ہوگئی

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں پولیو مہم کا معیارغیرتسلی بخش قرار دیدیا

عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کی جانب سے منعقد ہ سروے میں پولیو مہم کی کوریج صرف 48 فیصد رہی۔ فوٹو: فائل

ملک میں پولیو کے 4 نئے کیس سامنے آ گئے، اس سال کے دوران سامنے آنے والے پولیو کیسوں کی تعداد اب تک 53 ہوگئی۔

کراچی کے رہائشی ایک سالہ پشتو بولنے والے بچے رحمت اللہ، بنوں کی رہائشی بچی بشریٰ، لنڈی کوتل کے رہائشی ایک سالہ بچے طفیل اور دو صوابی کے بچوں میں پولیوکے کیسزکی تصدیق ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں آئی این پی کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کی انسداد پولیومہم کے مجموعی معیار کو غیر تسلی بخش قرار د ے دیا۔




عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کی جانب سے منعقد ہ سروے میں پولیو مہم کی کوریج صرف 48 فیصد رہی، سروے کے نتائج کے حوالے سے وفاقی حکومت کو آگاہ کردیا گیا۔ وزارت صحت کے زرائع کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کی زیر نگرانی ایک ماہ قبل تیس ستمبر سے دو اکتوبر تک ہونے والی قومی انسداد پولیو مہم کے معیار کو جانچنے کیلئے تکنیکی بنیادوں پر خصوصی سروے کیا گیا تھا،پانچ سے آ ٹھ اکتوبر تک منعقد ہونے والے لاٹ کوالٹی اشورنس سیمپلنگ نامی سروے کے نتائج کے مطابق پولیو مہم کی کوریج کا مجموعی معیار نصف سے بھی کم یعنی صرف اڑتالیس فیصد رہا ۔
Load Next Story