نوبال نسیم کے بعد موسیٰ بھی ڈیبیو میچ میں وارنر کی وکٹ سے محروم

برسبین میں ڈیوڈ وارنر کو ہی آؤٹ کرنے کا موقع نسیم شاہ نے بھی نوبال کی وجہ سے ہی گنوایا تھا۔

برسبین میں ڈیوڈ وارنر کو ہی آؤٹ کرنے کا موقع نسیم شاہ نے بھی نوبال کی وجہ سے ہی گنوایا تھا۔ فوٹو: اسکرین گریب

نسیم شاہ کے بعد موسیٰ خان کو بھی نوبال نے ڈیبیو میچ میں پہلی وکٹ سے محروم رکھا۔

ایڈیلیڈ میں ڈیوڈ وارنر 226رنز پر بیٹنگ کررہے تھے کہ محمد موسیٰ کی گیند پر گلی پوزیشن پر موجود بابر اعظم کو کیچ دے دیا، مگر نوبال نے خوشیاں منانے کا موقع نہ دیا۔


برسبین میں ڈیوڈ وارنر کو ہی آؤٹ کرنے کا موقع نسیم شاہ نے بھی نوبال کی وجہ سے ہی گنوایا تھا، البتہ انھوں نے بعد ازاں ایک شکار کرکے کیریئر میں وکٹوں کا کھاتہ کھول لیا تھا، محمد موسٰی ایسا نہیں کرپائے۔

 
Load Next Story