طیارہ پائلٹ کی غلطی کے باعث رن وے سے اترا ابتدائی رپورٹ
نیچے آتے اسپیڈ کم نہیں کی، لینڈنگ گیئر ونگ، 2 وہیل ٹوٹ گئے، پروازوں میں تاخیر.
نیچے آتے اسپیڈ کم نہیں کی، لینڈنگ گیئر ونگ، 2 وہیل ٹوٹ گئے، پروازوں میں تاخیر۔ فوٹو: فائل
قومی ائیر لائن کے طیارے کے رن وے سے نیچے اترنے کے واقعہ کی تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طیارہ پائلٹ کی غلطی کی وجہ سے رن وے سے اترا' رن وے سے طیارے کو ہٹانے میں ناکامی کی وجہ سے متعدد پروازوں کی روانگی اور آمد میں گھنٹوں تاخیر ہوگئی جبکہ کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد سے لاہور آتے ہوئے پی آئی اے کی پرواز پی کے 653 کے رن وے سے نیچے اترنے کے واقعہ کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے، ائیرکموڈر عبدالباسط کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی ٹیم نے طیارے کے کیپٹن فہیم اور فرسٹ آفیسر حنیف کا بیان قلم بندکر لیا۔ ابتدائی رپورٹ میں طیارے کو پیش آنیوالے حادثے کو پائلٹ کی غلطی قرا ردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پائلٹ نے ہائیڈر وپلاننگ نہیں کی اور نیچے آتے ہوئے سپیڈ کم نہیں کی اور لینڈنگ کے دوران اسکے لینڈنگ گیئر' ونگ اور دو وہیل ٹوٹ گئے اور طیارہ کچے میں اتر گیا۔
رن وے سے جہاز کو ہٹانے میں ناکامی کے باعث ملکی اورغیر ملکی پروازیں شدید متاثر ہوئیں جنہیں کراچی اور اسلام آباد ایئر پورٹس پر اتارا گیا۔ این این آئی کے مطابق طیارے کو 30 گھنٹے بعد رن وے ہٹا دیا گیا جسکے بعد علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ کا رن وے مکمل طو ر پر آپریشنل ہو گیا۔