بڑی اسکرین پر کام کرکے بہت زیادہ پذیرائی ملی شمعون عباسی
اچھے کردار ملے تو فلموں میں کام کرتا رہوں گا، اپنی فلم جلد ریلیزکرنا چاہتا ہوں، اداکار و ہدایتکار
جس طرح سے فلم انڈسٹری کی بحالی شروع ہوئی ہے وہ بہت خوش آئند ہے، شمعون عباسی۔ فوٹو: فائل
اداکار و ہدایتکار شمعون عباسی نے کہا کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم'' وار''سے مجھے جو پزیرائی ملی وہ حوصلہ افزائی کا باعث ہے اس سے قبل بھائی لوگ بھی میرے کردار کو بہت پسند کیا گیا تھا، فلم کی بڑی اسکرین پر کام کرکے بہت اچھا لگ رہا ہے۔
جس طرح سے فلم انڈسٹری کی بحالی شروع ہوئی ہے وہ بہت خوش آئند ہے میں نے اس وقت فلم بنائی جب کراچی میں فلمیں بننا شروع نہیں ہوئی تھیں کیونکہ مجھے اندازہ تھا کہ اگر ہمارے ملک اچھی اور معیاری فلمیں بنیں گی تو ایک ایسا وقت ضرور آئے گا جب پاکستانی عوام اپنے ملک میں بنی ہوئی فلموں کو اہمیت دیں گے اور پاکستانی فلموں کی حوصلہ افزائی کریں گے،خوشی کی بات ہے اس دور کا آغاز ہوچکا ہے۔
یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،انھوں نے میری فلم''گدھ'' جلد نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی فلم میں تاخیر کی وجہ اس فلم میں کام کرنے والوں فنکاروں کی مصروفیت تھی لیکن اب اس فلم کے تمام شعبوں میں کام مکمل ہوچکا ہے۔امید ہے اس فلم کو بھی عوامی سطح پر ضرور پزیرائی ملے گی، فلم کی کہانی میرے والد زبیر عباسی نے تحریر کی جب کہ فلم کے پروڈیوسر جمال اکبر ہیں۔