پانی کی قلت نصیر ڈویثن کی نہروں میں وارا بندی کا اعلان

روہڑی مین کینال میں پانی کی قلت کے باعث وارا بندی کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

روہڑی مین کینال میں پانی کی قلت کے باعث وارا بندی کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

ایگزیکٹو انجینئر نصیر ڈویژن حیدرآباد نے روہڑی مین کینال میں پانی کی قلت کے باعث وارا بندی کا شیڈول جاری کیا ہے۔

جس کے مطابق ٹنڈو الہیار ون 24 اکتوبر سے یکم نومبرتک جبکہ ٹنڈو الہیار ٹو شیخ موسیٰ بلگائی ڈسٹری، غریب ڈسٹری لانڈھی ون مائینر اور نصیر برانچ آر ڈی زیرو سے 142، 25 اکتوبر سے 2 نومبر تک۔ ٹنڈو سومرو ون، ٹنڈو سومرو ٹو اور ناگا ڈسٹری 2 سے 10نومبر تک کھلی رہیں گی۔ چانگ سب ڈویژن میں لانڈھی ٹو مائینر ، پیر سخی ٹو مائینر، ٹی جی علی ڈسٹری اور ڈی او نصیر آر ڈی 195سے 234، 24 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھلی رہیں گی اور چانگ مائینر بجار مائینر ،چچ مائینر، پیر سخی ون مائینر، او ڈی نصیر 142سے 195تک یکم نومبر سے 9 نومبر تک کھلی رہیں گی۔


خیر پور گمبھو سب ڈویزن میں وگھر جی ڈسٹری، بصراں ون مائینر سور ھدی مائینر ، کمارو مائینر ،چنگو مائینر ، کھوسکی مائینر اور ڈی او نصیر آر ڈی 234 سے354تک 24 اکتوبر سے یکم نومبر تک۔ امیر لو مائینر ، گھارو ایم آر ، علی آباد مائینر ، سانگی مائینر اور جرکاس ڈسٹری یکم نومبر سے 9نومبر تک کھلی رہیں گی۔ تاج پور سب ڈویزن میں شاہپور مائینر ، پلیجانی مائینر، گھوٹانو ون ڈسٹری، بلوری مائینر اور ڈی او آر ایم آر سی آر ڈی891 سے 970 تک 24 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھلی رہیں گی اور آرائیں مائینر، تاج پور مائنر، شاہ لطیف مائینر، کنر ون ڈسٹری اور قیصر مائینر یکم نومبر سے 9 نومبر تک کھلی رہیں گی۔

ٹنڈو محمد سب ڈویژن میں مٹھی مائینر، کنر ٹو ڈسٹری، کھوٹانو ٹو مائینر، سیری ڈسٹری، ڈی او عالمانی برانچ، سومرکی ڈسٹری اور ڈی او آر ایم سی ایک ہزار 18سے ایک ہزار 38 تک 24 اکتوبر سے یکم نومبر تک اور مولا مائینر، شیخ بھرکیو ڈسٹری اور محمد خان ڈسٹری یکم نومبر سے 9 نومبر تک۔ بکیرانی سب ڈویژن میں ڈی او سرفراز، کھیسانو ٹو مائینر اور چکر ڈسٹری 21 سے 29 اکتوبر تک اور ڈبلیو سی مائل چکر، میراں کھوری مائینر، زنؤر مائینر اور چمبر مائینر 29 اکتوبر سے 6 نومبر تک کھلی رہیں گی۔
Load Next Story