فٹ ہونے کے بعد عمر گل کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی
2وکٹیں لینے والے پیسر نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی20سیریزکیلیے دستیابی ظاہر کر دی
اپنی فارم اور فٹنس سے مطمئن اور عمدہ کارکردگی کے لیے بیتاب ہوں۔فاسٹ باؤلر۔ فوٹو: فائل
انجریز سے نجات کے بعد فاسٹ بولر عمر گل کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی ہو گئی۔
انھوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز کے لیے دستیابی ظاہر کردی ہے،پیسرکا کہنا ہے کہ اپنی فارم اور فٹنس سے مطمئن اور عمدہ کارکردگی کے لیے بیتاب ہوں۔ تفصیلات کے مطابق گھٹنے کے آپریشن کے بعد قومی ٹیم میں واپسی کے لیے کوشاں عمر گل نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہلکی پھلکی ٹریننگ سے آغاز کرتے ہوئے اب ڈومیسٹک سیزن میں صلاحیتوں کا اظہار شروع کردیا ہے، پیر کو انھوں نے ڈائمنڈ کرکٹ گرائونڈ میں حبیب بینک کی طرف سے کھیلتے ہوئے اسٹیٹ بینک کیخلاف9اوورز میں37رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں۔
بعد ازاں نمائندہ '' ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے عمر گل نے کہا کہ فٹنس مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے بعد پوری قوت سے بولنگ کر رہا ہوں، انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے درکار ردھم بھی حاصل کرلیا، جنوبی افریقہ کے خلاف ٹوئنٹی20 سیریز کے لیے پی سی بی کو دستیابی ظاہر کردی ہے، عمر گل نے کہا کہ میری بولنگ میں پہلے جیسی کاٹ نظر آرہی ہے، اپنی فارم سے مطمئن اور پروٹیز کے خلاف عمدہ کارکردگی کے لیے بے تاب ہوں، موقع فراہم کیا گیا تو قومی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے کی پوری کوشش کروں گا، انھوں نے کہا کہ انجریز کھیل کا حصہ ہیں، کیریئر کے مشکل دور میں بھی کسی وقت اپنے مستقبل سے مایوس نہیں ہوا، پورا یقین ہے کہ ایک بار پھر ماضی جیسا کھیل پیش کرنے میں کامیاب رہوں گا۔