پریزیڈنٹ کپ ون ڈے کرکٹ شرجیل خان کے بیٹ سے رنز کا لاوا ابل پڑا
واپڈاکیخلاف194رنزبناکرزرعی ترقیاتی بینک کوفتح دلائی،شعیب ملک کی سنچری کے باوجود پی آئی اے کی پروازمنزل تک نہ پہنچ سکی
کراچی ڈولفنز، زیبراز، سیالکوٹ، بہاولپور،کوئٹہ اور فیصل آباد کی ٹیمیں بھی فاتح رہیں، فوٹو:فائل
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں شرجیل خان کے بیٹ سے رنز کا لاوا ابل پڑا۔
زرعی ترقیاتی بینک کے بیٹسمین نے واپڈا کیخلاف 124گیندوں پر194رنز کی اننگز کے دوران 13چھکے اور 14چوکے جڑے، ٹیم136رنز سے فتحیاب ہوئی۔ شعیب ملک کی سنچری کے باوجود پی آئی اے کی پرواز منزل تک نہ پہنچ سکی،فیصل اقبال نے ففٹی بنائی۔ تھری فیگر اننگز سجانے والے سمیع اسلم اور اکبرالرحمان نے227 رنز کی شراکت سے نیشنل بینک کو 46رنز سے کامیابی دلادی۔ اسٹیٹ بینک نے حبیب بینک کو 50رنز سے شکست دیدی، صدف حسین کی25رنز کے عوض5 وکٹوں کی بدولت کے آر ایل نے پی ٹی وی کو زیر کرلیا، پورٹ قاسم کے خلاف سوئی ناردرن گیس کی ٹیم 7وکٹ سے سرخرو ہوئی۔ کراچی ڈولفنز، زیبراز، سیالکوٹ، بہاولپور،کوئٹہ اور فیصل آباد کی ٹیمیں بھی فاتح رہیں، فضل سبحان اور محمد شاہد تھری فیگر اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق مرغزار گراؤنڈ اسلام آباد میں زرعی ترقیاتی بینک کی طرف سے شرجیل خان نے واپڈا کے بولرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنی ٹیم کو136رنز سے کامیابی دلا دی،انھوں نے 124گیندوں پر194رنز کی اننگز کے دوران 13چھکے اور 14چوکے لگائے، فاتح ٹیم نے50اوورز میں 359رنز کا پہاڑ کھڑا کیا، واپڈا کی سائیڈ36اوورز میں233 رنز تک محدود رہی،علی عظمت نے سب سے زیادہ57 رنز اسکور کیے،عثمان شنواری نے 4 اور زوہیب خاں نے 3 وکٹیں لیں۔ جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں شعیب ملک کی سنچری بھی پی آئی اے کی پرواز کو منزل تک نہ پہنچا سکی، سمیع اسلم اور اکبرالرحمان نے227 رنز کی شراکت سے نیشنل بینک کو 46رنز سے کامیابی دلاگئی، اکبر 121رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سمیع نے 126کی اننگز کھیلی،فواد عالم 40 پر ناقابل شکست رہے، پی آئی اے نے مقررہ 45 اوورز میں 5وکٹ پر321رنز اسکور کیے، جواب میں پی آئی اے کی ٹیم 7 وکٹ پر 275 رنز سے آگے نہ بڑھ پائی، شعیب ملک نے 118اور فیصل اقبال نے56 رنز بنائے۔
ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں اسٹیٹ بینک نے حبیب بینک کو 50رنز سے شکست دیدی، فاتح ٹیم231رنز پر آؤٹ ہوگئی، احسان عادل 4 وکٹیں لے اڑے، حبیب بینک ٹیم کی 181پر ڈھیر ہوگئی،آفتاب عالم 45 رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، زاہد محمود اور جلت خان نے 3،3وکٹیں حاصل کیں۔ کے آر ایل گراؤنڈ میں میزبان ٹیم کے صدف حسین نے صرف25رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے پی ٹی وی کی بساط161رنز پر سمیٹ دی، نعیم انجم (45) کے سوا کوئی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا،کے آر ایل نے ہدف 39.4اوورز میں4 وکٹ پر پورا کرلیا، زین عباس نے69 اور شعیب منہاس نے50رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے 6وکٹ سے فتح ٹیم کا مقدر بنا دی۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پورٹ قاسم کی ٹیم صرف 157رنز بنا سکی، اسد علی، یاسر شاہ اور عمران خالد نے 3،3وکٹیں اڑائیں۔
سوئی ناردرن گیس نے ہدف 33.1 اورز میں 7 وکٹ پر عبور کرلیا، خرم شہزاد 87اور سلیم مغل 42پر ناقابل شکست رہے۔ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں سیالکوٹ کی ٹیم لاہور ایگلز کے خلاف 4 وکٹ سے سرخرو ہوئی۔میزبان سائیڈ کی اننگز 193رنز تک محدود رہی،جہانگیر مرزا نے ناٹ آؤٹ 65 رنز بنائے،بلال آصف اور سلمان علی نے 3،3پلیئرزکو پویلین بھیجا، سیالکوٹ نے عدنان ظہیر (60) اور نوید سرور(42) کی بدولت ہدف6وکٹ پر حاصل کرلیا، تنزیل الطاف نے3 وکٹیں لیں۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کراچی ڈولفنز نے لاہور لائنز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے ہرا دیا، میزبان ٹیم نے 8وکٹ پر 219رنز جوڑے،ارسلان باجوہ نے81 رنز بنائے،مہمان سائیڈ نے فضل سبحان کے 102 رنز کی بدولت 9وکٹ پر ہدف عبور کیا، مصطفی اقبال نے 3پلیئرز کو آؤٹ کیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میزبان زیبراز نے ایبٹ آباد کیخلاف 5 وکٹ سے کامیابی حاصل کی،ناکام ٹیم نے 209رنز بنائے، فراز احمد اور وقار انور نے 3،3 وکٹیں لیں، کراچی زیبراز نے ہدف 5وکٹ پر حاصل کرلیا، عزیز الرحمان نے 3 پلیئرز کو آؤٹ کیا۔ ملتان اسٹیڈیم میں راولپنڈی نے بہاولپور کو 6 وکٹ سے مات دی،ناکام ٹیم محمد یاسر کے 87رنز کی بدولت 241رنز بنانے میں کامیاب ہوئی،ناصر ملک نے 3 وکٹیں حاصل کیں، راولپنڈی نے ہدف 4وکٹ پر پورا کرلیا، شعیب ناصر71اور نوید ملک 64رنز کے ساتھ فتح کے اہم کردار بنے۔نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں کوئٹہ نے میزبان ٹیم کو 8وکٹ سے آؤٹ کلاس کیا، حیدر آباد نے صرف 164رنز بنائے، کوئٹہ نے2وکٹ کے نقصان پر آسان فتح کو گلے لگایا، شہزاد ترین نے 62کی اننگز کھیلی۔اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں میزبان ٹیم نے ملتان کو 88رنز سے زیر کیا، فاتح ٹیم نے 9 وکٹ پر 259کا ٹوٹل حاصل کیا،محمد شاہد 109رنز کے ساتھ نمایاں رہے، صدف مہدی نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ملتان کی کوشش177تک محدود رہی،فہیم اشرف نے 4 وکٹیں لیں۔